اٹھارویں ترمیم میں ترمیم کرنے کی ضرورت ہے تبدیل کیاجائے ،پاک سرزمین پارٹی

جمعرات 19 ستمبر 2019 23:05

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 ستمبر2019ء) پاک سرزمین پارٹی کے سربراہ مصطفی کمال نے کہا ہے کہ اٹھارویں ترمیم میں ترمیم کرنے کی ضرورت ہیاٹھارویں تر میم کو تبدیل کیا جائے اختیار صرف ایک ادمی وزیر اعلیٰ کو ہی نہ دئیے جائیلوکل گورمنٹ کا پوا مضمون آئین میں ڈالنا چائییکراچی ایکسپو سینٹر میں آئی ٹی نمائش کے دورے کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مصطفیٰ کمال نے کہا کہ پاکستان چار ہزار ارب روپے کماتا ہیپچھلے چار پانچ ماہ کراچی کی خبروں کے حوالے سے اچھے نہیں گزریجس شہر میں سولٹ ویسٹ مینجمنٹ مسئلہ بنا ہو اس کو کیا کہا جائیانہوں نے کہا کہ جب میں آٹی منسٹر تھا 2003 میں تب یہاں کونفرنس میں چاروں صوبوں کے آئی ٹی منسٹر کو بلایا تھایہاں سینکڑوں مندوبین شریک ہیں بہت اچھی بات ہییہ پاکستان کا اصل چہرہ ہے میں منتظمین کو دل کی گہرائیوں سے مبارک باد دیتا ہوں جو مندبین آئے ہیں ان کو خوش آمدید کہتا ہوں حکومت کو مندوبین کا ساتھ دینا چائییان کا مزید کہنا تھا کہ صفائی کی کوئی مہم نہیں چلائی جاسکتی صفائی کی مہم چلانا بذات خود ناکامی کی بات ہیصفائی تو روز مرہ کا کام ہیاگر کوئی کہے کہ مجھے نہانے یا کھانا کھانے کی مہم چلانی ہے تو کیسا لگے گاشہر کو صاف رکھنے کے لئے کسی ایک کو انتظام کرنا ہوگا ذمے داری لینا ہوگی نہ کہ مہم چلائی جائیمصطفیٰ کمال نے کہا کہ یہ جو سارے افسران پر الزامات لگائے جارہے ہیں وہ میرے زمانے میں بھی تھیمیرے زمانے میں بھی کام ہواآپ انکو پیسے کمانے کا بولوگے وہ پیسہ کمائے گا آپ کام کا بولو گے تو کام کرے گا۔

#