حکومت کو بڑا قانونی دھچکا ،ہائیکورٹ نے وفاقی ٹیکس محتسب مشتاق سکھیرا کو بحال کر دیا

جمعرات 19 ستمبر 2019 23:07

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 ستمبر2019ء) حکومت کو ایک اور بڑا قانونی دھچکا ،ہائی کورٹ نے وفاقی ٹیکس محتسب مشتاق سکھیرا کو بحال کر دیا تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ نے محفوظ فیصلہ سنادیا مشتاق سکھیرا نے برطرفی اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج کررکھی تھی حکومت نے مشتاق سکھیرا کی تعیناتی کے 31 اگست نوٹیفکیشن کو واپس لے لیا تھا13 جون کو مشتاق سکھیرا کو برطرف کرنے ت*کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا تھا اسلام آباد ہائی کورٹ نے مشتاق سکھیرا کو 14 جون کو درخواست کے فیصلے تک بحال کردیا تھا حکومت نے مشتاق سکھیرا کی تعیناتی غیرقانونی قرار دے کر برطرف کیا تھا

متعلقہ عنوان :