بہاول پور:سوشل میڈیا کا جادو سر چڑھ کر بولنے لگا

سوشل میڈیا کی ایک اور دوستی نے دو دل ملادیئے اس بار جاپان کی کونا محبت بھر دل لئے بھاولپور کے شہزاد کے پاس آگئی

جمعرات 19 ستمبر 2019 23:19

بہاول پور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 ستمبر2019ء) سوشل میڈیا کا جادو سر چڑھ کر بولنے لگا،سوشل میڈیا کی ایک اور دوستی نے دو دل ملادیئے اس بار جاپان کی کونا محبت بھر دل لئے بھاولپور کے شہزاد کے پاس آگئی۔جاپانی لڑکی کونا نے بھاولپور میں شہزاد نامی نوجوان سے شادی کرکے اسلام بھی قبول کرلیا جسکا اسلامی نام آمنہ رکھ دیا گیا۔

(جاری ہے)

شادی کی سادہ تقریب میں اسکا گھر میں شاندار استقبال کیا گیا اور رسومات بھی ادا کی گئیں۔جاپانی دلہن کو مہندی بھی لگائی ۔جاپانی دولہن کا کہنا ہے کہ نوابوں کا شہر بھاولپور اور پاکستان بہت خوبصورت ہیں اور یہاں کے لوگ محبت کرنے والے ہیں جبکہ شہزاد نے بھی زندگی بھر ساتھ نبھانے کے وعدے کیساتھ کونا کے ملک جاپان جانے کا عندیہ بھی دے دیا

متعلقہ عنوان :