ترقیاتی منصوبوں کی بروقت اور معیاری تکمیل میں کوتاہی ناقابل برداشت ہے،شبیر احمد مینگل

[ فرائض میں غفلت اور غیر ذمہ دارانہ رویہ برداشت نہیں کیا جائے گا۔سرکاری افسران عوام کے خادم بن کر کام کریں تعلیم اور صحت کے شعبوں پر خصوصی توجہ دی جارہی ہے، ڈپٹی کمشنر لسبیلہ

جمعرات 19 ستمبر 2019 23:24

اوتھل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 ستمبر2019ء) ترقیاتی منصوبوں کی بروقت اور معیاری تکمیل میں کوتاہی ناقابل برداشت ہے، فرائض میں غفلت اور غیر ذمہ دارانہ رویہ برداشت نہیں کیا جائے گا۔سرکاری افسران عوام کے خادم بن کر کام کریں تعلیم اور صحت کے شعبوں پر خصوصی توجہ دی جارہی ہے ان خیالات کا اظہار ڈپٹی کمشنر لسبیلہ شبیر احمد مینگل نے گزشتہ روز تمام محکمہ جات کے افسران کی ماہانہ رپورٹ کے حوالے سے منعقدہ میٹینگ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہا کہ زیر تعمیر کام جن میں اسکولز اور ہیلتھ کی بلڈنگ اور روڈز پر غیر معیاری کام ہورہا ہے صحیح کوالٹی استعمال نہیں ہورہا ہے اور ٹھیکیداران اپنی مرضی سے کام کررہے ہیں۔متعلقہ افسران ٹھیکیداروں سے معیاری کام لیں غفلت اور لاپروائی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی.انہوں نے کہا کہ سست روی کا مظاہرہ کرنے والے ٹھیکداروں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے بلیک لسٹ کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ موٹروے پولیس بھی حادثات کی روک تھام کیلئے ٹرانسپوٹرز سے میٹینگ کرکے رپورٹ دیں۔انہوں نے کہا کہ محکمے کے افسران اپنے فرائض ایمانداری اور دیانتداری کیساتھ فرائض سر انجام دیں،مسائل میں کمی ہو گی۔ انہوں نے کہا کہ ترقیاتی فنڈز عوام کی امانت ہے۔ ان کے صحیح استعمال کو یقینی بنایا جائے۔ ایمانداری اور محنت سے کام کر کے ہی نتائج حاصل ہو سکتے ہیں ۔

۔اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر(جنرل)فرحان سلیمان رونجھو،ڈی ایچ او ڈاکٹر احمد علی بلوچ،ایجوکیشن آفیسر امیر بخش رونجھو،ایکسئین بی اینڈ آر 1 بہرام گچکی،ایکسئین بی اینڈ آرنواز بلوچ،ایم ایس سول ہسپتال اوتھل رزاق رونجھو،ہنگول نیشنل پارک کے راجہ آصف،بلال احمد بلوچ،مقبول دشتی،اسپورٹس آفیسر خدا بخش بلوچ،پی پی ایچ آئی کے تنویر آفتاب،ایلیمنٹری کالج کے پرنسپل محمد انور جمالی،ایکسئین ایریگیشن نثار احمد بلوچ،ڈپٹی ڈائریکٹر زرعی انجینرنگ زمان قلندرانی،سہیل مرزا،تنویر احمد چنہ ودیگر موجود تھے۔

متعلقہ عنوان :