Live Updates

ڈاکٹر صاحبزادہ ابوالخیر محمدزبیر کاکے پی کے میں طالبات کے لئے عبائیہ کا نوٹیفکیشن واپس لینے پر انتہائی دکھ اور افسوس کا اظہار

جمعرات 19 ستمبر 2019 23:37

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 ستمبر2019ء) جمعیت علماء پاکستان و ملی یکجہتی کونسل کے صدر ڈاکٹر صاحبزادہ ابوالخیر محمدزبیر نے کے پی کے میں طالبات کے لئے عباء کا نوٹیفکیشن واپس لینے پر انتہائی دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفسر فی میل نے طالبات کے عباء پہننے کا نوٹیفکشن جاری کیا تھاجو عین اسلامی احکامات کے مطابق تھا اور معاشرہ میں جو جنسی درندگی پیدا ہورہی ہے اس کا مستقل علاج تھالیکن افسوس عمران خان کی کے پی کے کی حکومت نے لبرلز اور بے دین لوگوں کے شور مچانے پر یہ نوٹیفکیشن واپس لیکر اللہ اور اس کے رسول کے حکم کی کھلی نافرمانی کی ہے افسوس حکمرانوں کو مخلوق کا تو ڈر ہے لیکن خالق کا ڈر نہیں وہ اسلامی احکامات کے خلاف اقدامات کر کے اللہ اور اس کے رسول کے غضب کو دعوت دے رہے ہیں اور سابقہ حکمرانوں کے انجام سے سبق حاصل نہیں کررہے جو لبرلزم کا نعرہ لگا کر اللہ کے غضب میں آئے ہوئے ہیں ۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات