سسٹنٹ کمشنر غازی کا تر بیلا ڈیم میں واقع کیتھولک چرچ میںمسیحی برادری کے لئے کھلی کچہری انعقاد

جمعرات 19 ستمبر 2019 23:42

تر بیلا غازی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 ستمبر2019ء) اسسٹنٹ کمشنر غازی نے تر بیلا ڈیم میں ملازمین کی رہائشی کالونی صنوبر میں واقع کیتھولک چرچ میںمسیحی برادری کے لئے کھلی کچہری انعقاد کیا جس میں مسیحی برادری نے کثیر تعداد میں شرکت کی مسیحی برادری کی جانب سے تین بنیادی سوال اٴْٹھائے گئے تعلیم یافتہ نوجوانوں نے واپڈ انتظامیہ پر الزام عائد کیا کہ میرٹ اور کوٹہ مد نظر رکھے بغیر ہم سے کہا جاتا ہے کہ آپ سینٹر ی ورکرز کی پوسٹ کے لئے اپلائی کریں اسی طرح ٹی ایم اے غازی تعینات سینٹری ورکرز سے دن رات کام لیا جاتا ہے اور مسلم سینٹری ورکرز سے صفائی کا کام نہیں کرایا جاتا دوسرے الفاظ میں یہ گھوسٹ ملازمین ہیں ہم گزشتہ چالیس سال سے غازی میں رہائش پذیر ہیں لیکن ہمارے بچوں کوڈمیسائل کے مسائل درپیش ہیں اسکے علاوہ مذہب تبدیلی پر تشویش ہے اسسٹنٹ کمشنر غازی بابر خان تنولی نے کچھ مسائل پر فوری احکامات جاری کیئے جبکہ کچھ کو آئندہ دیکھنے کا عندیہ دے کر چھوڑ دیا کھلی کچہری میںایم پی اے فیصل زمان کے قریبی اور بااعتماد ساتھی وتحصیل کونسل غازی کے سابق اقلیتی کونسلر ، سلطانیہ ٹاؤن کے ایم ڈی اور مستقبل میں اقلیتی نشست پر صوبائی اسمبلی کے متوقع امیدوار ذوالفقار کھوکھر سمیت مختلف محکمہ جات کے اعلیٰ حکام نے شرکت کی کھلی کچہری سے خطاب کر تے ہو ئے اسسٹنٹ کمشنر غازی نے کہا کہ پاکستان میں اقلیتوں کو مکمل آزادی حاصل ہے آئین پاکستان اقلیتوں کے حقوق کا ضامن ہے اسسٹنٹ کمشنر غازی نے واپڈا میں ملازمت کے مسائل اور شکایات پر ایکسین واپڈا کو رپورٹ پیش کر نے کی ہدایت کی اٴْنہوں مزید کہا کہ مذہب کے حوالے سے کبھی کوئی شکایت درج نہیں کروائی گئی اسسٹنٹ کمشنر غازی نے پی ٹی آئی کے صوبائی ڈپٹی جنرل سیکرٹری ملک طاہر اقبال کی قیادت میں ملنے والے وفد کو یقین دلایا کہ وہ سلم کھنڈ روڈ کی تعمیر جلد سے جلد مکمل کروانے میں اپنا کردار ادا کریں گے۔