سرگودھا سمیت پنجاب بھر کے سرکاری تعلیمی اداروں میں سمارٹ کلاس رومز بنانے کا فیصلہ

جمعرات 19 ستمبر 2019 23:48

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 ستمبر2019ء) سرگودھا سمیت پنجاب بھر کے سرکاری تعلیمی اداروں میں سمارٹ کلاس رومز بنانے کا فیصلہ، حکومت نے حتمی منظوری دیتے ہوئے ضلعی ہیلتھ اتھارٹیز سے تفصیلات اور تجاویز طلب کر لیں،ذرائع کے مطابق دور جدید کے تقاضوں سے ہم آہنگ ملٹی میڈیا کے ذریعے ایجوکیشن کے فروغ کے حوالے سے صوبائی حکومت نے سرگودھا ڈویژن میں پائلٹ پراجیکٹ شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے ، جس کے تحت ابتدائی طور پر ہائی سکولوں میں سمارٹ کلاس رومز بنائے جائیں گے ، اس ضمن میں سیکرٹری سکولز ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے گزشتہ روز چاروں اضلاع کی ایجوکیشن اتھارٹیز کو نوٹیفکیشن کے ساتھ ساتھ پرفارما بھی جاری کر دیا گیا ہے ،جس میں ایسے ہائی سکولوں کی تفصیلات اور دیگر معلومات طلب کی گئی ہیں جن میں آئی ٹی لیبز فعال ہیں، ان ہائی سکولوں کی تفصیلات بھی طلب کی گئی ہیں جو اخوت ، پی ای این، ایس ای ڈی یا دیگر خیراتی اداروں کے ذریعے چلائے جا رہے ہیں، مطلوبہ معلومات دو دن میں بھجوانے کا کہا گیا ہے ،تاکہ جلد از جلد عملدرآمد شروع کروایا جا سکے ۔

متعلقہ عنوان :