خورشید شاہ کی گرفتاری کے خلاف سکھر ،پنوعاقل،صالح پٹ،روہڑی میں کارکنان کا احتجاج،پنوعاقل میں کارکنان نے قومی شاہراہ پر احتجاج

جمعرات ستمبر 23:50

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 ستمبر2019ء) پی پی رہنما خورشید شاہ کی اسلام آباد میں گرفتاری کے خلاف سکھر ،پنوعاقل،صالح پٹ،روہڑی میں کارکنان کا احتجاج،پنوعاقل میں کارکنان نے قومی شاہراہ پر احتجاج کرکے ٹریفک معطل کردی،پولیس نے موقع پر پہنچ کر قومی شاہراہ پرٹریفک بحال کرایاتفصیلات کے مطابق نیب نے آمدن سے زائد اثاثے رکھنے کیالزام میں خورشید کو گزشتہ روز اسلام آباد سے گرفتار کیا ہے،خورشید شاہ کی گرفتاری کے خلاف جیالوں میں غم و غصہ کی لہر ہے جن کی جانب سے کوآپرئٹو سوسائٹی میں خورشید شاہ کی رہائش گاہ کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا،صالح پٹ،روہڑی،باگڑجی میں بھی کارکنان نے پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیااور نعرے بازی کی،پنوعاقل میں کارکنان احتجاج کرکے نے قومی شاہراہ کوچونگا چوک کے مقام پر ٹریفک کو معطل کردیا اس موقع پر کارکنان شدید نعرے بازی کرتے رہے تاہم پولیس نے موقع پر پہنچ کر قومی شاہراہ پر ٹریفک کو بحال کرایا،پولیس کی جانب سے ضلع بھر میں امن ا امان کی صورتحال یقینی بنانے کیلئے سیکیورٹی کے سخت ترین انتظامات کئے گئے ہیں،سکھر سمیت پنوعاقل،صالح پٹ،روہڑی،باگڑجی میں پولیس کی نفری تعینات ہے۔

#