مستقبل کو دیکھتے ہوئے ، ہمیں مصنوعی ذہانت کے میدان پر خصوصی توجہ مرکوز کرنا ہوگی،وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود

جمعرات 19 ستمبر 2019 23:53

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 ستمبر2019ء) وفاقی وزیر تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت شفقت محمود نے کہاہے کہ مستقبل کو دیکھتے ہوئے ہمیں مصنوعی ذہانت کے میدان پر خصوصی توجہ دینی ہوگی اور وفاقی حکومت بھی جدید تقاضوں کے مطابق انسانی وسائل کی ترقی کو یقینی بنانے کے لئے تعلیم کے معیار کو ترجیح دے رہی ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعرات کو کراچی میں نٹشیل اور مارٹن ڈا کے زیر اہتمام ہونے والے 'دی فیوچر سمٹ' سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

وفاقی وزیرشفقت محمود نے نے کہا کہ اس وقت سیکڑوں پی ایچ ڈی یافتہ افراد ہیں جن کے پاس نوکری نہیں ہے اور اس کا مطلب یہ ہے کہ ہماری منصوبہ بندی میں کچھ کمی پیشیاں ہے۔ لہذا ہمیں اپنی تعلیم کو جاب مارکیٹ سے ملانا ہے اور اس بارے میں ہم منصوبہ بنا رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ حکومت ملک میں یکساں نظام تعلیم اور ہنرمند ترقیاتی پروگراموں کو متعارف کرانے کے لئے کام کر رہی ہے۔اس موقع پر شفقت محمود صاحب نے تقریب کے منتظمین کا شکریہ بھی ادا کیا۔وزیر تعلیم نے میڈیا سے بھی گفتگو کی اور میڈیا رپورٹرز کے سوالات کے جوابات دیئے۔آخر میں ، 'ڈیمانڈ ڈرائیون ایجوکیشن فار ڈائیورس ورک فورس' کے عنوان پر ایک ڈائیلاگ سیشن ہوا۔

متعلقہ عنوان :