کمشنر کراچی نے شہر میں ڈینگی کا نوٹس لے لیا،پیر سے فیومیگیشن مہم شروع کر نے کی ہدایت

رواں ماہ کراچی 641 ڈینگی کے متاثر ہونے کے واقعات رپورٹ ہوئے ہیں،متاثر ترین میں وسطی،شرقی اور جنوبی اضلاع شامل ہیں، داکٹرمحموداقبال میمن

جمعرات 19 ستمبر 2019 23:55

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 ستمبر2019ء) کمشنر کراچی افتخار شالوانی نے شہر میں ڈینگی سے متاثر ہونے کے واقعات کا نوٹس لے لیا ہے اور پیر سے فیومیگیشن مہم شروع کر نے کی ہدایت کی ہے ڈپٹی کمشنر ز مہم کی نگرانی کریں گے جمعرات کو ان کے دفتر میں فیومیگیشن پروگرام کا جائزہ لینے کے لئے ہ ایک جائزہ اجلاس منعقد ہوا جس میں ضلعی انظامیہ کے افسران بلدیہ عظمی کراچی ، ضلعی بلدیات کنٹونمنٹ بورڈ کے افسران اور پروگرام منیجر انسداد ڈینگی پروگرام اور دیگر نے شر کت کی۔

اجلا س میں فیصلہ کیا گیا کہ شہر میں پیر سے فیومیگیشن مہم شروع کی جائے گی ۔ ااجلاس میں ڈپٹی کمشنرز کی ہدایت میں ضلعی نگراں کمیٹیاں قائم کی گئیں جن کی سربراہی متعلقہ ڈپٹی کمشنرز کر یں گے۔

(جاری ہے)

،کمیٹی میں بلدیہ عظمی کراچی، ضلعی بلدیات اور کنٹونمنٹ بورڈ اور ڈینگی کنٹرول پروگرام کے افسران اوردیگر نے شر کت کی۔ فیصلہ کیا گیا کہ ان مقامات پر جہاں ڈینگی کی پرورش ہوتی ہے ان مقامات پر اسپرے کیا جائے گا ڈپٹی کمشنرز اور ان کے افسران شہر کے ہر علاقہ، گلی اور شاہراہ پر اسپرے کو یقنی بنائیں گے۔

پروگرام منیجر انسداد ڈینگی پروگرام ڈاکٹر محمود اقبال میمن نے بتایا کہ رواں ماہ کراچی 641 ڈینگی کے متاثر ہونے کے واقعات رپورٹ ہوئے ہیں۔متاثر ترین اضلاع میں وسطی،شرقی اور جنوبی شامل ہیں۔ جہاں علی الترتیب 68,،65 اور59 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ان مقامات پر جہاں ڈینگی وائرس کی پرورش ہوتی ہے ان کی مقامات کی مانٹرنگ کی جائے گی اور اس کی روک تھام کے لئے متعلقہ لوگوں کے تعاون سے اس کی روک تھام کے لئے اقدامات کئے جائیں گے۔

،ڈپٹی کمشنرز سے کہا گیا ہے کہ وہ انتظامیہ کے افسران کی مدد سے ۔ ٹائر کی دکانوں اور دیگر مقامات کو چیک کریں گے جہاں پانی جمع ہو تا ہے اور انھیں پابند کریں گے کہ وہ ہر روز پانی تبدیل کریں ۔ کمشنر کراچی نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ گھروں میں کھلے پانی کو جمع کر کے رکھنے سے گریز کریں ۔

متعلقہ عنوان :