واٹر بورڈ کی704ایڈہاک ملازمین کو ضروری کاروائی مکمل کرکے بحال کیا جائے،کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ یونائٹیڈ ورکرز یونین

کروڑ ماہوارانکم کے باوجود ریٹائر اور وفات یافتہ ملازمین کو قانونی واجبات کی عدم ادائیگی کا معاملہ سمجھ سے بالاتر ہے وزیربلدیات ایکشن لیں،جوزف صنم

جمعرات 19 ستمبر 2019 23:55

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 ستمبر2019ء) کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ یونائٹیڈ ورکرز یونین کے چیئرمین جوزف صنم ،صدر پنھل خان مگسی ،جنرل سیکریٹری اکرام خان ،میڈیا سیل انچارج اشرف اعوان ،مرکزی رہنمائوں ناظم خان ،چن زیب ،ارشد اعوان ،کامریڈ امر جلیل جونیئر اور دیگر نے کہا ہے کہ واٹر بورڈ کی منیجمنٹ بورڈ کی جانب سے 704ایڈہاک ملازمین کی گورننگ باڈی سے منظوری کے باوجود تاحال بحال نہیں کیا گیا جس سے ایڈ ہاک ملازمین میں سخت بے چینی پائی جاتی ہے ۔

(جاری ہے)

دوسری جانب 85کروڑ کی ماہوار انکم کے باوجود ریٹائر اور وفات یافتہ ملازمین کو قانونی واجبات پنشن ،پروانڈنٹ فنڈ ،گریجویٹی کمیوٹیشن ،فنانشیل اسٹنٹس ،LPRکی عدم ادائیگی کا معاملہ سمجھ سے بالاتر ہے جس سے ریٹائر ملازمین اور وفات یافتہ ملازمین کے لواحقین دربد رکی ٹھوکریں کھانے پر مجبور ہوگئے ہیں اور خدشہ ہے کہ کوئی ریٹائر ملازمین یاوفات یافتہ ملازمین کا بچہ یا بیوہ خود سوزی جیسا انتہائی قدم اٹھاسکتے ہیں ۔جس کی تمام تر ذمہ داری واٹر بورڈ انتظامیہ پر عائد ہوگی ۔انہوں نے وزیربلدیات سندھ سے اس سلسلے میں ایکشن لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :