UGکے کسی سینئر آفیسر کو سندھ سولڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ کا ایم ڈی تعینات کیا جائے،میونسپل ورکرز ٹریڈ یونینز الائنس

ایک ماہ میں کچرہ صاف کرنے کے ٹاسک کو پورا کرنے میں بلدیاتی ملازمین حکومت کا ساتھ دیں گے،ذمہ داریوں کا تعین کیا جائے، سید ذوالفقارشاہ

جمعرات 19 ستمبر 2019 23:55

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 ستمبر2019ء) میونسپل ورکرز ٹریڈ یونینز الائنس کے صدرسیدذوالفقارشاہ ،جنرل سیکریٹری ملک نواز نے کہا ہے کہ ڈاکٹر اے ڈی سنجنانی ایک سینئر ،تجربے کار اور فیلڈکیSCUGکے گریڈ 20کے آفیسر تھے ۔انہوں نے سندھ سولڈ ویسٹ منیجمنٹ بورڈ کو درست خطوط پر چلایا وہ چند سازشی عناصر کی سازش کا شکار ہوگئے ہیں ۔

انکے تبادلے کے بعد سندھ سولڈ ویسٹ میں کسی دوسرے SCUGکے تجربے کار فیلڈ کے آفیسر کو تعینات کرنے کی ضرورت تھی کیونکہ کچرے کے درمیان کھڑا ہونا ۔

(جاری ہے)

فیلڈ کے آپریشن میں شریک ہونا SCUGکے افسران کا تجربہ ہے ۔PASافسران کو ایڈمنسٹریشن کے امور کا تجربہ ہوتا ہے ۔وہ کچرے کے نظام کو بہتر انداز م میں نہیں چلاسکتے ۔البتہ حکومت سندھ نے PASگریڈ 20کے آفیسر آصف اکرام کو سندھ سولڈ ویسٹ منیجمنٹ بورڈ میں تعینات کیا ہے انکی تعیناتی کا خیر مقدم کرتے ہیں ۔حکومت سندھ کاایک ماہ میں کچرہ صاف کرنے کے ٹاسک کو پورا کرنے میں بلدیاتی ملازمین حکومت کا ساتھ دیں گے ۔البتہ ذمہ داریوں کا تعین کرکے فیصلہ سازی میں یونین نمائندوں کو شریک کیا جائے ۔تاکہ ٹاسک کو مکمل کیا جاسکے ۔