کندھ کوٹ،چارافراد کی 12سالہ بچے سے بدفعلی،پولیس نے ملزمان سے بھاری رشوت لیکر چھوڑ دیا، متاثرہ بچے کے بھائی کا پریس کلب کے سامنے مظاہرہ

جمعرات 19 ستمبر 2019 23:56

کندھ کوٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 ستمبر2019ء) کند ھ کوٹ میں چارافراد12سالہ بچے سے دوروز تک بدفعلی کرتے رہے، پولیس نے ملزمان سے بھاری رشوت لیکر چھوڑ دیاجبکہ ڈی ایس پی کمپلین کو شکایت کے باوجود معاملہ فیصلہ کی جانب پھیردیا گیا متاثرہ بچے کے بھائی نے پریس کلب کے باہر احتجاجی مظاہرہ کے دوران مقدمہ درج کرنے کا مطالبہ کیاہے۔

(جاری ہے)

تفصیل کے مطابق کندھ کوٹ تھانہ ای سیکشن کے حدود نانکواڑہ کے قریب ہندوبرادری کے افراد نے 12سالہ اسدعلی ولد سہراب خان دایونے اپنے بھائی رستم خان دایوکے ہمراہ پریس کلب کے احاطہ میں احتجاج کرتے ہوئے کہاکے کندھ کوٹ نانکواڑہ محلہ میں ہندوکی جگہ پر چارافراد نے دوروز تک بدفعلی کرکے بیہوشی کی حالت میں چھوڑدیا معصوم متاثرہ بچے کے بھائی اور متاثرہ بچے نے بتایا کہ امیت کمار ولد موہن لعل ،تاراچند شراب فروش ،نامعلوم ہندونوجوان اور شعیب احمد بھٹو دوروز تک مشروب میں نشہ آورچیز کھلاکر نیم بیہوشی کی حالت میں بدفعلی کرتے رہے انکامزید کہناتھاکے بچے کی گمشدگی پر تلاش بسیار کے بعد معلوم ہوا کے امیت کمار کے ساتھ بچہ کام سے گیا تھا جسکے بعد نانکواڑہ محلہ میں چاروں افراد بدفعلی کرتے پائے گئے تھانہ کے ہیڈمحرراورڈیوٹی انچارج نے این سی کاٹ کرملزمان سے بھاری رشوت لیکر چھوڑدیا جسکی شکایت ڈی ایس پی کمپلینٹ کو کی گئی جس نے عرضی کو پھاڑ کر فیصلہ علائقہ کے معزز کی جانب روانہ کردیا جہاں پر ہندوبرادری فیصلہ پر نہیں آئی متاثرہ بچے کے بھائی کا کہناتھاکے ملزمان دولاکھ روپے خاموشی کی صورت میں دے رہے ہیں جوکسی صورت قبول نہیں اعلی عملداران نوٹس لیکر انصاف کریں ۔

متعلقہ عنوان :