پی ایس پی نیشنل کونسل کا نیو کراچی ،نارتھ کر اچی سمیت کر اچی کے مختلف علا قوں میں پا نی کی قلت پر گہری تشویش کا اظہار

جمعرات 19 ستمبر 2019 23:56

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 ستمبر2019ء) پاک سر زمین پارٹی نیشنل کونسل کے رکن عبداللہ شیخ نے نیو کراچی ،نارتھ کر اچی سمیت کر اچی کے مختلف علا قوں میں پا نی کی قلت پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ جوشہرملک کوسب سے زیادہ ریونیو دیتا ہے وہ پانی جیسی بنیادی ضرورت سے محروم ہے انہو ں کہا کہ پانی کی قلت نے عوام کی زندگی اجیرن کردی ہیاورشہری مجبوراً مہنگے داموں واٹرٹینکر ڈلانے پر مجبور ہیں جس کے بعد شہر بھر میں ٹینکر مافیا کی چاندی ہوگئی ہے اور شدید گم و غصے پایا جارہا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ انہوں نے کہا کہ حکومت سندھ کی عدم دلچسپی اور واٹر بورڈ کی نا قص پالیسیوں کی وجہ سے کراچی کے عوام پانی کی بوند بوند کوترس رہے ہیں جبکہ عوام کے بنیادی حقوق کے لیے پی ایس پی نے سولہ نکاتی مطالبہ کیا ہے جس کے لئے ہم نے تاریخی 18دنوں کا دھرنا دیاہیلیکن حکمرانوں کی جانب سے حساس مسئلہ پر توجہ نہیں دی جس کی وجہ سے۔ نیو کراچی ، نارتھ کراچی، سمیت دیگرعلاقوں میں اگرجلد پانی کی فراہمی بہتر نہ کی گئی تو پی ایس پی عوام کے ساتھ احتجاج پرمجبور ہوگی۔انہوں نے حکومت سندھ سے مطالبہ کیا کہ وہ نیو کراچی ، نارتھ کراچی سمیت کراچی کے مختلف علاقوں میں پانی کا قلت کا نوٹس لیں۔