سانگھڑ زمین کے تنازع پر شراور نظامانی برادری میں جھگڑا کلہاڑی کے وار سے 45 سالہ کنڈو شر جاں بحق

جمعرات 19 ستمبر 2019 23:57

سانگھڑ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 ستمبر2019ء) سانگھڑ زمین کے تنازع پر شراور نظامانی برادری میں جھگڑا کلہاڑی کے وار سے 45 سالہ کنڈو شر جاں بحق ہوگیا۔نعش سول اسپتال منتقل کردی گئی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق سانگھڑ کے قریب گاں نظر محمد شر میں زمین کے تنازعہ پر شر اور نظامانی برادری میں جھگڑا ہوگیا جس کے نتیجے میں کلہاڑی لگنے سے 45 سالہ کنڈو شر جانبحق ہوگیا اس موقع پر ورثہ نے میڈیا کو بتایا کہ کنڈو شر ولد نظر محمد شر شہر سانگھڑ سے کام کاج ختم کرکے واپس اپنے گاں جارہا تھا کہ ٹوری روڈ پر موجود نظامانی برادری کے کچھ افراد نے کلہاڑی مار شدید زخمی کردیا جس کو فوری طور پر سول اسپتال لایا گیا جہاں پر ڈاکٹر نے طبی امداد دینے کے بعد نواب شاہ ریفر کردیا تھا جوکہ راستے میں ہی دم توڑ گیا لاش سول اسپتال منتقل کی گئی جہاں پر پوسٹ مارٹم ہونے کے بعد وارثوں کے حوالے کی جائے گی اس موقع پر ورثہ علی ڈنو شر ودیگر نے بتایا کہ نظامانی برادری نے کنڈو شر پر قاتلانہ حملہ کر کے زخمی کیا اور زخمیوں کی تاب نہ لاتے ہوئے جانبحق ہوگیا ہے نظامانی برادری کی غلط حرکت کی وجہ سے ہمارا آدمی قتل ہوا ہے ہمارا دو ماہ پہلے بھی جھگڑا ہوا تھا جس کا فیصلہ بھی رکھا گیا تھا لیکن فیصلہ نہ ہوسکا ہم اس واقعہ پر قانونی راستہ اختیار کریں گے اور سانگھڑ پولیس ملزمان کی گرفتاری کے لئے لائحہ عمل طے کرے دوسری جانب میڈیا کی جانب سے سانگھڑ تھانے پر رابطہ کرنے پر معلوم ہوا ہے کہ پولیس نے واقعہ میں ملوث تین افراد کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔