حکومت پنجاب کے احکامات کے مطابق کھلی کچہری کا انعقاد سائلین کے مسائل سن کر موقع پر احکامات جاری کیے جائیں گے

جمعرات ستمبر 21:12

حکومت پنجاب کے احکامات کے مطابق کھلی کچہری کا انعقاد سائلین کے مسائل ..
جہلم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 19 ستمبر2019ء،نمائندہ خصوصی،طارق مجید کھوکھر) حکومت پنجاب کی ہدایات کے مطابق 20ستمبربروز جمعہ دن 3:00بجے رورل ہیلتھ سینٹر ڈومیلی میں ڈپٹی کمشنر جہلم محمد سیف انور جپہ اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم کیپٹن سید حماد عابد کھلی کچہری لگائیں گے جس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو میثم عباس، ایڈشنل ڈپٹی کمشنر جنرل سید نذارت علی، اے سی سوہاوہ ذوالفقار احمد، ڈی ایس پی سوہاوہ سمیت ضلعی محکموں اور پولیس کے سربراہان کو شرکت کرنے کی ہدایت دی گئی ہے ۔

(جاری ہے)

کھلی کچہری میں سائیلین اپنے مسائل کے فوری حل کے لئے اوقات کار کی پابندی کرتے ہوئے تشریف لائیں۔ پرنٹ و الیکٹرونک میڈیا ضلع جہلم کے نمائندگان کو شرکت کی دعوت دی جاتی ہے ۔