کمشنر لاہور نے سروسز ہسپتال میں شہریوں سے زائد ٹوکن فیس وصول کرنے والے ٹھیکیدار پر ایف آئی آر درج کرنے کا حکم دیدیا

جمعرات 19 ستمبر 2019 21:16

لاہور ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 ستمبر2019ء) کمشنر لاہور محمد آصف بلال لودھی نے سروسز ہسپتال میں شہریوں سے زائد ٹوکن فیس وصول کرنے والے ٹھیکیدار پر ایف آئی آر درج کرنے کا حکم دیدیا، تمام سرکاری ہسپتالوں میں شہریوں کو دی جانے والی ضروری ادویات کی فراہمی اور صفائی سمیت دیگر تمام امور پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

یہ بات انہوں نے سروسز ہسپتال جیل روڈ کے اچانک دورہ کے دوران کی-کمشنر لاہور محمد آصف بلال لودھی اچانک دورے پر سروسز ہسپتال پہنچی- انہوں نے گیٹ انٹری،پارکنگ، سرجیکل وارڈ، ایمرجنسی، کاونٹرز اور ڈینگی وارڈ کا بھی دورہ کیا- انہوں نے ایمرجنسی وارڈز میں تمام مریضوں سے ادویات سمیت دیگر سہولیات کے بارے استفسار کیا- اس موقع پر انہوں نے ایک مریض کو فوری طور پر وہیل چیئر پر بٹھا کر باہر لے جانے کی ہدایت کی اور صفائی کے انتظامات کو مزید بہتر کرنے کے بارے میں کہا- ادویات کی فراہمی کے سوال پر مریضوں اور ان کے اٹینڈنٹس نے بتایا کہ اس حوالے سے انہیں کوئی پریشانی لاحق نہیں اور ڈاکٹرز بھی معائنہ کر رہے ہیں- بعدازاں انہوں نے پارکنگ بیریئر پر کھڑے ہو کر موٹر سائیکلوں پر باہرجانے والے افراد سے پارکنگ ٹوکن فیس کے بارے جب پوچھا انہوں نے کہا کہ پارکنگ ٹھیکیدار 10 روپے کی بجائے 20 روپے موٹر سائیکل فی چکر ٹوکن وصول کر رہا ہی- اس پر ایم ایس سروسز ہسپتال نے کمشنر لاہور کو آگاہ کیا کہ ان کو بھی آج ایک تحریری شکایت موصول ہوئی تھی جس پر کارروائی کرتے ہوئے انہوں نے ٹھیکیدار کے پاس سے ہزاروں جعلی ٹوکن ٹکٹس برآمد کئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :