قمر زمان کائرہ اور چوہدری منظور احمد کی پیپلز سٹوڈنٹس فیڈریشن راولپنڈی ڈویژن کے نائب صدر شہزاد اعوان کے گھر آمد، والدین سے تعزیت کی

جمعرات 19 ستمبر 2019 21:16

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 ستمبر2019ء) پاکستان پیپلز پارٹی پنجاب کے صدر قمر زمان کائرہ اور جنرل سیکرٹری پاکستان پیپلز پارٹی چوہدری منظور احمد پیپلز سٹوڈنٹس فیڈریشن راولپنڈی ڈویژن کے نائب صدر شہزاد اعوان کی تعزیت کے لئے ان کے گھر گئے۔

(جاری ہے)

جمعرات کو جاری بیان کے مطابق نائب صدر پیپلز سٹوڈنٹس فیڈریشن راولپنڈی ڈویژن شہزاد اعوان کو ہفتے کے روز ان کے گھرکے سامنے قتل کر دیا گیا تھا۔

اس موقع پر قمر زمان کائرہ اور چوہدری منظور، شہزاد اعوان کے والد اور والدہ سے ملکر آبدیدہ ہو گئے۔ قمر زمان کائرہ نے کہا کہ جوان بیٹے کی رحلت کا دکھ کیا ہوتا ہے میں بخوبی سمجھ سکتا ہوں، پاکستان پیپلز پارٹی آپ لوگوں کے دکھ میں برابر کی شریک ہے۔ قمر زمان کائرہ نے کہا کہ اللہ تعالیٰ آپ لوگوں کو صبر عطا کرے، شہزاد اعوان کے قاتلوں کو کیفرِ کردار تک پہنچائیں گے۔