اسلام آباد میں دفعہ 144 کے نفاذ میں انتہائی تیز روشنی والی ہیڈ لائٹس کے گاڑیوں میں استعمال پر پابندی عائد

جمعرات 19 ستمبر 2019 21:16

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 ستمبر2019ء) اسلام آباد میں دفعہ 144 کے نفاذ کے ضمن میں وزیر اعظم پورٹل کے ذریعے موصول شدہ درخواستوں کی روشنی میں (ایچ آئی ڈی)انتہائی تیز روشنی والی ہیڈ لائٹس کے گاڑیوں میں استعمال پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔

(جاری ہے)

درخواست گزاروں کا موقف تھا کہ انتہائی تیز روشنیوں کے استعمال سے نہ صرف یہ کہ مخالف سمت سے آنے والا ٹریفک متاثر ہوتا ہے جو حادثات کا سبب بن رہا ہے بلکہ کئی ایک واقعات میں ایچ آئی ڈی لائٹس کی وجہ سے گاڑیوں کی وائرنگ میں آگ بھی لگ چکی ہے۔

ڈپٹی کمشنر اسلام آباد محمد حمزہ شفقات نے ضلعی مجسٹریٹ کے اختیارات استعمال کرتے ہوئے ایچ آئی ڈی لائٹس کے گاڑیوں میں استعمال پہ دفعہ 144 کے تحت پابندی عائد کردی ہے۔ اس ضمن میں ٹریفک پولیس کو بھی قانون پر سختی سے عملدرآمد کرانے کی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔

متعلقہ عنوان :