میرپورخاص،ڈاکٹر عبدالواحد خاصخیلی کوایم ایس کا اضافی چارج دے دیا گیا

جمعرات 19 ستمبر 2019 21:16

میرپورخاص ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 ستمبر2019ء) ایڈیشنل میڈیکل سپریٹنڈنٹ سول ہسپتال ڈاکٹر عبدالواحد خاصخیلی کو سول سرجن/ میڈیکل سپریٹنڈنٹ کا اضافی چارج دے دیا گیا ہے۔اس حوالے سے سیکریٹری ہیلتھ نے نوٹفکیشن جاری کردیا۔دوسری جانب سول ہسپتال میں ایمبولینس نہ ملنے والہ معاملے پر ڈپٹی کمشنر میرپورخاص سید مہدی شاہ نے محکمہ صحت کے افسران کے ساتھ آج اہم اجلاس کیا۔

(جاری ہے)

اجلاس میں سول ہسپتال کے اے ایم ایس ڈاکٹر عبدالواحد خاصخیلی ایکٹنگ ڈی ایچ او ڈاکٹر گوبند مختلف رورل ہیلتھ سینٹرز کے انچارجز نے شرکت کی۔ڈی سی سید مہدی شاھ نے سول اسپتال میرپورخاص کے معاملے پر انتہائی برہمی کا اظہار کیا اور سول اسپتال کے ایمبولینس ڈرائیورزکوکل طلب کرلیا۔اے ایم ایس ڈاکٹر عبدالواحد خاصخیلی نے تسلیم کیا کہ اسپتال میں ایمبولینس ڈرائیورز سمیت ایک بڑی مافیا موجود ہے جو کام میں مسائل پیدا کرتے ہیں۔ڈپٹی کمشنرنے سول ہسپتال کے معاملات میں مشکلات پیدا کرنے والوں کی نام بھی طلب کرلئے۔

متعلقہ عنوان :