ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر رئوف احمد کی خود کشی کی کوشش، ہسپتال منتقل

جمعرات 19 ستمبر 2019 21:16

ٹوبہ ٹیک سنگھ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 ستمبر2019ء) ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر رئوف احمد کی نشہ کی حالت میں زہر کھا کر خود کشی کی کوشش،تشویشناک حالت میں ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل۔

(جاری ہے)

تفصیل کے مطابقڈی ای او رئوف احمد بے ہوشی کی حالت میں جھنگ روڈ پر سپورٹس سٹیڈیم کے قریب واقع ماڈل بازار کے قریب سے نیم بے ہوشی کی حالت میں سڑک کنارے گرے ہوئے ملے،جنہیں ریسکیو 1122کی ٹیم نے ابتدائی طبی امداد دیتے ہوئے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال پہنچایا ،جہاں وہ زیر علاج ہیں۔

ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ ڈی ایس او رئوف احمد دو تین ہفتے سے اپنی نوکری سے معطل تھے،جبکہ ایک ڈیڑھ ماہ قبل جب ڈپٹی کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ نے اچانک ان کے دفتر کا وزٹ کیا ،تو وہ غیر حاضر پائے گئے،جس پر ڈپٹی کمشنر نے برہمی کا اظہار بھی کیا تھا۔

متعلقہ عنوان :