محرم،کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کی تقریبات میں سکیورٹی فراہم کرنے پرتمام اداریخراج تحسین کے مستحق ہیں،میرغلام نبی عمرانی

جمعرات 19 ستمبر 2019 21:16

نصیرآباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 ستمبر2019ء) میونسپل کمیٹی ڈیرہ مرادجمالی کے سابق چیئرمین میرغلام نبی عمرانی نے کہاکہ نصیرآباد میں محرم الحرام ،جشن آزادی اورکشمیری بھائیوں سے اظہار یکجہتی کی تقریبات میں سکیورٹی فراہم کرنے پرنصیرآباد کی ضلعی انتظامیہ ، نصیرآبادپولیس ،ایف سی سمیت دیگر انٹیلی جنٹس کے آفیسران اورجوان خراج تحسین کے مستحق ہیں۔

ان خیا لات کا اظہار انہوںنے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

میرغلام نبی عمرانی نے کہاکہ نصیرآباد میں محکمہ پولیس اورایف سی کے جوانوں قابل اعتمادہیں جنہوں نے ہرمشکل حالات میں عوام کابھرپورساتھ دیا ہے۔انہوںنے کہاکہ ڈی آئی جی شہاب عظیم لہڑی ،ڈپٹی کمشنر نصیرآباد ظفرعلی ایم شہی ،ایف سی 72 ونگ کے کرنل راجہ شکیل انجم ایس ایس پی نصیرآبادعرفان بشیراورانٹیلی جنٹس کے آفیسران کی انتھک محنت اور بہترین ٹیم سربراہی کی بدولت محرم الحرام اورجشن آزادی سمیت دیگر تقریبات میں عوام کو پر سکوں ماحول فراہم کیا گیا،جس پر یہاں کی عوام ایسے بہادرسپوتوں کی مرحون منت ہے ہم ایسے بہادر اور نڈرآفیسران کی حوصلہ افزائی میں کوئی کمی نہیں لانے دیں گے،جنہوںنے ایک بہترین ٹیم ورک کے نتیجے میں عوام کے مسائل کا تدارک کیا۔

متعلقہ عنوان :