پاکستان سیٹزن پورٹل پر جہلم کی متعدد شکایات پر ازالہ کیا جا رہا ہے اور یہ عمل جاری رہے گا

Umer Jamshaid عمر جمشید جمعرات 19 ستمبر 2019 21:19

پاکستان سیٹزن پورٹل پر جہلم کی متعدد شکایات پر ازالہ کیا جا رہا ہے اور ..
جہلم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 19 ستمبر2019ء،نمائندہ خصوصی،طارق مجید کھوکھر) ڈپٹی کمشنر جہلم محمد سیف انور جپہ نے ڈی سی کمپلیکس میں پاکستان سیٹزن پورٹل پروگرام کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان سیٹزن پورٹل پر جہلم کی متعدد شکایات درج ہوئی ہیں جن میں سے زیادہ تر کا ازالہ کیا جا چکا ہے۔ انہوں نے تمام افسران کو کارکردگی میں بہتری لانے کی ہدایت دی۔

ڈی سی جہلم نے بتایا ہے کہ پاکستان سٹیزن پورٹل محکموں کی کارکردگی کو بہتر بنانے میں بہت اہم کردار ادا کرتا ہے ۔

(جاری ہے)

اس سے ہمیں اپنے اندر موجودخامیوں کا پتہ چلتا ہے اور ہم پہلے سے زیادہ بہتر طریقے سے سروسز فراہم کرسکتے ہیں جس سے لوگوں کوحکومت کی فراہم کردہ سہولیات کو حاصل کرنے میں آسانی پیدا ہوتی ہے ۔ ڈپٹی کمشنر کا کہنا تھا کہ دیگر شکایات پر کام تیزی سے جاری ہے انہوں نے مزید کہا کہ جو ڈیٹاانٹر کیا جارہاہے اس کو باقاعدگی سے چیک کیا جائے تاکہ شکایات کا بروقت ازالہ ہوسکے ۔

انہوں نے بتایا ہے کہ اس پورٹل پر درج شکایات کے بروقت ازالہ سے اپنی کارکردگی ظاہر کر سکتے ہیں۔انہوں نے تمام ذیلی محکموں کے افسران کو مذکورہ شکایت کنندہ سے رابطہ کرنے اور شکایت کا ازالہ کرنے کی ہدایت دی۔

متعلقہ عنوان :