ا*فرائض میں غفلت ولاپرواہی کسی صورت میں برداشت نہیں کرینگے،جان دمڑ

ؒ محکمہ بی اینڈآر ہرنائی کے بی اینڈآر ، اور ون ٹو کے غیر حاضر ایکسن کے خلاف کارروائی کی جائے گی، ڈپٹی کمشنر ہرنائی

جمعرات 19 ستمبر 2019 21:20

Gکوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 ستمبر2019ء) ڈپٹی کمشنر ہرنائی عظیم جان دمڑ نے کہاکہ فرائض میں غفلت ولاپرواہی کسی صورت میں برداشت نہیں کرینگے محکمہ بی اینڈآر ہرنائی کے بی اینڈآر ، اور ون ٹو کے غیر حاضر ایکسن کے خلاف کارروائی کی جائے گی ان خیالات کااظہار انہوں نے عوامی شکایات پر ایکسین بی اینڈآر بلڈنگ اور ایکسین بی اینڈآر روڈ کے دفاتر پر چھاپہ مارا تو دونوں شعبوں کے آفیسران ڈیوٹی غیر پائے گئے آفیسران کے ساتھ ساتھ دیگر سٹاف بھی اکثر غیر حاضر تھے ڈپٹی کمشنر نے محکمہ بی اینڈآر کے دونوں آفیسران کی غیرحاضری پر برہمی کااظہار کرتے ہوئے دونوں آفیسران کے خلاف سیکرٹری بی اینڈآر اور کمشنر سبی ڈویژن کو کارروائی کیلئے لکھا گیا ہے ڈپٹی کمشنر عظیم جان دمڑ نے محکمہ بی اینڈآر کے دفاتر پر اچانک چھاپے کے حوالے سے مقامی صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ عوامی شکایات پر محکمہ بی اینڈآر کے آفس کا اچانک دورہ کیا گیا تو ایکسین بلڈنگ اور روڈ دونوں اپنے ڈیوٹی سے غیرحاضر تھے اور ساتھ ہی دفتر کا دیگر سٹاف بحی غیر حاضر تھا ڈپٹی کمشنر عظیم جان دمڑ نے کہاکہ محکمہ بی اینڈآر کے دونوں شعبوں کی آفیسران کی غیرحاضری سے ضلع ہرنائی میں مختلف ترقیاتی منصوبے التواء کاشکار ہے انہوں نے کہاکہ کسی بھی آفیسران کو اسٹیشن چھوڑنے سے پہلے ڈپٹی کمشنر کو آگاہ کرنا ضروری ہے لیکن محکمہ بی اینڈآر ،ون، اور ٹو کے دونوں ایکسین بغیر اطلاع کے سٹیشن سے غیر حاضر ہے انہوں نے کہاکہ جب محکمہ کے سربراہ غیر حاضرہوگا تو انکا دیگر سٹاف بھی غیرحاضر ہوتا ہے انہوں نے کہاکہ جو آفیسران اپنے فرائض پابندی اور ذمہ داری سے سرانجام نہیں دیں گے تو ان کے خلاف سخت محکمہ کارروائی کرینگے ڈپٹی کمشنر نے کہاکہ بی اینڈآر ہرنائی کے ایکسین ون اور ٹو کے خلاف کمشنر سبی اور سیکرٹری بی اینڈآر کو محکمہ کارروائی کرنے کیلئے تحریری طورپر لکھا گیا ہے ۔