gسکندر آباد،وفاقی محتسب اعلی کادورہ سوراب،کھلی کچہری کاانعقاد،اسسٹنٹ کمشنرسوراب بنگل خان بگٹی ایس پی سکندرآباداسراراحمدعمرانی سرکاری محکموں کے ضلعی آفیسران سمیت اہل علاقہ کی شرکت

جمعرات 19 ستمبر 2019 21:20

سکندر آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 ستمبر2019ء) وفاقی محتسب اعلی کادورہ سوراب،کھلی کچہری کاانعقاد،اسسٹنٹ کمشنرسوراب بنگل خان بگٹی ایس پی سکندرآباداسراراحمدعمرانی سرکاری محکموں کے ضلعی آفیسران سمیت اہل علاقہ کی کثیرتعدادمیں شرکت وفاقی اورصوبائی محکموں سے متعلق شکایات کے انبارلگادیئے،وفاقی محتسب اعلی کی جانب سے شکایات کے ازالے کے لئے عملی اقدامات کی یقین دہانی،وفاقی محتسب اعلی سروربراہوئی ایک روزہ دورہ پرسکندرآبادپہنچ گئے اس موقع پرکھلی کچہری کاانعقادبھی* *کیاگیا،وفاقی محتسب اعلی کے ہمراہ اسسٹنٹ* *رجسٹرارامیرمحمدشاہداحمداوردیگراراکین بھی ان کے ہمراہ تھے،اپنی آمدپرپوسٹ آفس سوراب کامعائنہ اوروہاں بے نظیرانکم سپورٹ کے مستحقین کورقوم کی فراہمی کے عمل کاجائزہ لیا،پوسٹ آفس میں ضروری اقدامات کی عدم موجودگی اور عملہ کی کوتاہی پربرہمی کااظہارکرتے ہوئے کارکردگی بہتربنانے کی سختی سے تاکیدکی* *بعدازاں گورنمنٹ ہائی سکول سوراب کے ہال میں منعقدہ کھلی کچہری میں شرکت کی جس میں* *اسسٹنٹ کمشنرسوراب بنگل خان بگٹی ایس پی* *سکندرآباداسراراحمدعمرانی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسرسکندرآبادعابدحسین بلوچ پریس کلب سکندرآبادکے صدرشبیراحمدلہڑی ڈی ایچ* *اوسکندرآبادعبدالحمیدلہڑی سمیت تمام سرکاری محکموں کے ضلعی آفیسران سیاسی علاقائی وقبائلی عمائدین اوراہل علاقہ نے کثیرتعدادمیں موجودتھے،اس موقع پرنامورماہرتعلیم حاجی خیرجان ریکی قبائلی رہنما میرعلی اکبرگرگناڑی* *شبیراحمدلہڑی انٹرکالج سوراب کے پرنسپل ممتازاحمدسمالانی اوردیگرنے کالجزکی عمارتوں کی عدم تکمیل، واپڈا،قومی شاہراں پرہونے والی* *حادثات،سکندرآبادمیں وفاقی محکموں کے دفاترکے قیام ایف ڈبلیواوکی جانب سے سی پیک روٹ کے زدمیں آنے والی زمینوں کے لئے معاوضوں کی عدم ادائیگی سمیت وفاقی اورصوبائی* *محکموں سے متعلق درپیش مسائل کی جانب وفاقی محتسب اعلی کی توجہ مبذول کی جنہیں درج کیاگیا،جبکہ انفرادی مسائل کے حوالے سے عوام کی جانب سے کئی درخواستیں بھی جمع کی گئی،کھلی کچہری سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی محتسب اعلی سروربراہوئی نے کہاکہ وفاقی محتسب عوام کی شکایات کی روشنی میں ان کے مسائل کے حل کے لئے کوشاں بلامعاضہ انصاف کی فراہمی کے لئے ایک موثرادارہ ہے جہاں* *بغیرکسی رکاوٹ کے نہ صرف شکایات سنی جاتی ہے بلکہ دائردرخواستوں پرقلیل مدت میں فیصلہ بھی کیاجاتاہے،وفاقی* *محتسب جدیدتقاضوں سے ہم ٓہنگ کیاگیاہے جہاں نہ صرف بالمشافہ بلکہ خط،ای میل،اورسوشل سائٹس کے زریعے باآسانی درخواست دی جاسکتی ہے،جائزشکایات پرفوری توجہ دیکران پرکاروائی کاآغازکیاجاتاہے اورساٹھ دن کے ریکارڈ مدت میں شکایت سے متعلق فیصلہ بھی کیاجاتاہے،وفاقی اداروں میں بدانتظامی،بدعنوانی اورناقص کارکردگی سے متعلق شہری بغیرکسی جھجک کے رابطہ کریں ان کی شکایت کانہ صرف ازالہ کیاجائے گابلکہ اس عمل سے سرکاری محکموں کی کارکردگی میں بہتری لانے کے لئے ناگزیراقدامات اٹھانے میں معاونت بھی مل جائے گی*، *وفاقی محتسب بلوچستان پرخصوصی توجہ دے رہاہے تواترکے ساتھ مختلف اضلاع کادورہ کررہے ہیں تاکہ پہاں کے دوردرازعلاقوں کے بسنے والوں کی شکایات ان کی دہلیزپرسننے اورازالے میں آسانی ہوعوام کی جانب سے وفاقی محتسب اعلی سروربراہوئی کاعلاقہ کادورہ اورمسائل سننے کے لئے کھلی کچہری کے انعقادپران کاخصوصی شکریہ اداکرتے ہوئے توقع ظاہرکی مستقبل میں بھی بلامعاوضہ انصاف کی فراہمی کے اس طرح کے آسان مواقع فراہم کئے جائیں گے۔