ژ*اسلام آباد ،ایس ایچ او گولڑہ معہ ٹیم نے چار ملزمان کو گرفتار کر لیا

۔ملزمان کے قبضہ سے چار لاکھ روپے سے زائد مالیت کے چار موبائل فون،گاڑیوں کے سپئیر پارٹس اور نقدی چار ہزار روپے برآمد کر لی

جمعرات 19 ستمبر 2019 21:20

ؐاسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 ستمبر2019ء) ایس ایچ او گولڑہ محمد اقبال گجر معہ ٹیم نے دو الگ الگ کارروائیوں کے دوران چار ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے ،ملزمان میں حسن رضا ولد نصراللہ سکنہ نواب پور ضلع حافظ آباد،عمار احمد ولد منظور احمد سکنہ دھریک موہری اسلام آباد،محمد عمران ولد محمد امین سکنہ ملتان اور محمد عمران ولد نذیر احمد سکنہ گولڑہ شریف اسلام آباد شامل ہیں ،ملزمان کے قبضہ سے چار لاکھ روپے سے زائد مالیت کے چار موبائل فون،گاڑیوں کے سپئیر پارٹس اور نقدی چار ہزار روپے برآمد کر لی ہے ،ملزم حسن رضا گھروں میں داخل ہو کر چوری کی وارداتیں کرتا ہے جس نے پانچ وارداتوں کا انکشاف کیا ہے جبکہ ملزمان عمار احمد ،محمد عمران ولد محمد امین اور محمد عمران ولد نذیر دکانوں کے تالے توڑ کر گاڑیوں کے سپئیر پارٹس و دیگر سامان چوری کرنے میں ملوث ہیں،ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے۔

۔۔۔۔(اعجاز چیمہ/

متعلقہ عنوان :