غ*وفاقی پولیس کی کارروائیاں ،متعدد ملزمان گرفتار، منشیات ،شراب اور اسلحہ برآمد

ظ*جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈائون کو مزید تیز کیا جائے ،ڈی آئی جی آپریشنز

جمعرات 19 ستمبر 2019 21:20

*اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 ستمبر2019ء) آبپارہ پولیس نے ایک کارروائی کے دوران ملزم طا ر ق کو گرفتار کر کے 09بو تلیں شراب بر آمد کرلی جبکہ ڈکیتی کی واردات میں ملوث ملزم حمزہ ایو ب کو گرفتار کرلیا شالیمار پولیس نے دوران گشت ملزم محمد مختا ر سے پسٹل 9mmمعہ ایمو نیشن بر آمد کرلیا، انڈ سٹر یل ایر یا پولیس نے دوران گشت ملزم عبید گل کو گرفتار کر کے 20لیٹر شراب برآمدکرلی ، کھنہ پولیس نے دوران گشت ملزم شاہد محمود سے 515گر ام چرس بر آمدکر لی جبکہ نیلور پولیس نے دوران چیکنگ دو ملزمان جا بر اقبال اور مقصود علی کو گرفتار کر کے دو پسٹل معہ ایمو نیشن برآمد لیا ، ملزمان کے خلاف علیحدہ علیحدہ مقدما ت درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی گئی،ڈی آئی جی آپریشنز وقارالدین سید نے آپریشن ڈویژن کے تمام افسران کوسخت ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈائون کو مزید تیز کیا جائے ،سپیشل پٹرولنگ پر تعینات افسران و جوان الرٹ ہو کر اپنی ڈیوٹی سرانجام دیں اور مشکو ک و مشتبہ افراد پر کڑی نظر رکھیں ،شہریوں کی جان و مان کا تحفظ ہماری اولین ترجیح ہے اور اس میں کسی قسم کی کوتاہی لاپرواہی برداشت نہیں کی جائے گی۔

۔۔۔۔۔(اعجاز چیمہ/

متعلقہ عنوان :