ھ*اسلام آبادپولیس،رینجرز اور سکیورٹی اداروں کا سر چ آ پر یشن ، دو ملزمان گرفتار

ق*گرفتار ملزمان کے قبضے سے دو پسٹل، ایک مو ٹر سائیکل برآمد ، مزید تفتیش جاری

جمعرات 19 ستمبر 2019 21:20

گ* اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 ستمبر2019ء) اسلام آبادپولیس،رینجرز اور سکیورٹی اداروں کا تھانہ شہزاد ٹاون کے علاقے کا مسیٹس یو نیو ر سٹی ، چک شہزاد اور گردو نواح میں سر چ آ پر یشن ،سرچ آپریشن کے دوران دو ملزمان کو گرفتار کیا گیا ، سرچ آپریشن کے دوران185 گھروںاور95 افراد چیک کیا گیا،گرفتار ہونے والے اشخاص کے قبضے سے دو پسٹل ایک مو ٹر سائیکل قبضہ پولیس میں لے کر پولیس کاروائی شروع کردی ،تفصیلا ت کے مطا بق گزشتہ روز اسلام آبادپولیس،رینجرز اور سکیورٹی اداروں نے تھا نہ شہزاد ٹا ئون کی علا قوں کا مسیٹس یو نیو رسٹی ، چک شہزاد اور گردو نواح میں سر چ آ پر یشن کیا،اس دوران مختلف مقامات پر ناکہ بندیاں کرکے چیکنگ عمل میں لائی گئی،سرچ آپریشن کے دوران185 گھروںاور95 افراد چیک کیا گیا،سرچ آپریشن کے دوران دو ملزمان کو گرفتار کیا گیا ،گرفتار ہونے والے اشخاص کے قبضے سے دو پسٹلز اورایک موٹرسائیکل بدوں کاغذات قبضہ پولیس میں لے کر پولیس کاروائی شروع کردی۔

۔۔۔۔۔۔(اعجاز چیمہ/

متعلقہ عنوان :