ض*پشاور:کیپٹل سٹی پولیس پشاور نے منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیاں تیز کر دی

ضلع بھر میں ہونے والے کارروائیوں کے دوران 11 منشیات فروشوں کو گرفتار کرلیا گیا ملزمان کے قبضے سے مجموعی طور پر 20 کلو گرام چرس اور ہزاروں روپے مالیت کی آئس برآمد کرلی گئی ہیں تمام ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر کے مزید تفتیش جاری

جمعرات 19 ستمبر 2019 21:20

Lپشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 ستمبر2019ء) کیپٹل سٹی پولیس پشاور نے منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیاں تیز کر دی گئی ہیں ضلع بھر میں ہونے والے کارروائیوں کے دوران 11 منشیات فروشوں کو گرفتار کرلیا گیا گرفتار ملزمان کے قبضے سے مجموعی طور پر 20 کلو گرام چرس اور ہزاروں روپے مالیت کی آئس برآمد کرلی گئی ہیں تمام ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر کے مزید تفتیش جاری ہیںتفصیلات کے مطابق پشاور پولیس نے سی سی پی اوکریم خان کی خصوصی ہدایت پر ضلع بھر میں منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈائون کے دوران11 منشیات فروشوں کو گرفتار کرلیا ہے گرفتار ملزمان کے قبضے سے مجموعی طور پر 20 کلو گرام چرس اور ہزاروں روپے مالیت کی آئس برآمد کرلی گئی ہیں، ہونے والی کارروائیوں کے دوران تھانہ خزانہ پولیس نے نعمان ولد مرسلین اور اجمل ولد نوررحمان کو گرفتار کرکے ان کیا قبضے سی5کلو گرام چرس،تھانہ سر بند پولیس نے شمروز ولد اسلام گل،حمید ولد نواب اور حشمت ولد ممتاز کو گرفتار کرکے انکے قبضے سے 6 کلو گرام چرس، تھانہ چمکنی پولیس نے اسرار ولد بہادر خان اور نعما ن ولد سید کریم کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سی4 کلو گرام سے زائد چرس،تھانہ پہاڑی پورہ پولیس نے پخہ غلام قبرستان میں منشیات فروش شاہ زیب ولد سید اللہ اور کاشف ولد بخت سیدکو گرفتار کر کے انکے قبضے سی2 کلو گرام سے زائد چرس ،تھانہ خان رازق شہید پولیس نے آقا خان ولد خوب گل اور آغا خان ولد خوب گل کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سی2 کلوگرام سے زائد چرس اور تھانہ کوتوالی پولیس نے منشیات فروش ہارون ولد بشیر احمد کو گرفتار کرکے اس کے قبضے سے ایک کلوگرام چرس اور ہزاروں روپے مالیت کی آئس برآمد کرلی گئی ہیں، تمام ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے مزید تفتیش جاری ہیں۔