ًراولپنڈی ، ایس ایچ او پر فائرنگ کرنے سمیت دیگر کیسوں کی سماعت آئندہ تاریخوں تک ملتوی

جمعرات 19 ستمبر 2019 21:20

ث*راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 ستمبر2019ء) انسداد دہشت گردی راولپنڈی کی خصوصی عدالت نمبر3کے جج عبدالرحیم نے ایس ایچ او پر فائرنگ کرنے سمیت دیگر کیسوں کی سماعت آئندہ تاریخ تک ملتوی کر دی ہے،گزشتہ روز عدالت نے تھانہ سٹی میں درج ایس ایچ او پر فائرنگ اور کارسرکار میں مداخلت کرنے کے مقدمے میں نامزد ملزم حبیب رحیم کیس کی سماعت 23ستمبر، تھانہ سی ٹی ڈی میں درج بارودی مواد برآمد ہونے کے مقدمے میں نامزد ملزم ثاقب کیس کی سماعت 26ستمبر، تھانہ نیوٹائون میں درج پولیس مقابلہ اور قتل کے مقدمے میں نامزد ملزم واحد کیس کی سماعت 20ستمبر، تھانہ صدر بیرونی میں درج قتل کے مقدمے میں نامزد ملزم ارشد بھٹی کیس کی سماعت 20ستمبر، تھانہ سی ٹی ڈی میں درج نفرت آمیز مواد برآمد ہونے کے مقدمے میں نامزد ملزم طارق محمود کیس کی سماعت26ستمبر تک ملتوی کر دی ہے۔