بھارت عالمی اداروں میں مسئلہ کشمیر پر بات کرنے سے کترانے لگا

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں کشمیر پر نہ کرنے کا دوٹوک اعلان کر دیا

جمعرات 19 ستمبر 2019 21:20

بھارت عالمی اداروں میں مسئلہ کشمیر پر بات کرنے سے کترانے لگا
نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 ستمبر2019ء) بھارت عالمی اداروں میں کشمیر پر بات کرنے سے کترانے لگا، اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں کشمیر پر نہ کرنے کا دوٹوک اعلان کر دیا، بھارتی سیکرٹری خارجہ وجے گوکھلے نے گزشتہ روز ایک بیان میں کہا ہے کہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں بھارت مسئلہ کشمیر پر بات نہیں کرے گا، ہمارے پاس بات کرنے کیلئے مزید کثیر الجہتی مسائل ہیں، کثیر الجہتی مسائل ہیں، ایک دہشتگردی بھی ہو لیکن وہ فوکس نہیں ہوتا، ان کا مزید کہنا تھا کہ اثر پاکستان اس فورم پر کشمیر پر بات کرنا چاہتا ہے تو کرے، پاکستان کیا کہے گا اس پر کوئی تبصرہ نہیں کروں گا۔ ۔