ق*ڈ ینگی کے خلا ف جنگی بنیادوں پر اقدامات کر نے کی ضرورت ہے ،کیپٹن(ر)محمد عثمان

3 دن کے و قت ڈ ینگی کا کو ئی اجلاس نہ ر کھا جائے تا کہ صبح آٹھ بجے سے لوگ فیلڈ میں پہنچ کے کا م شر وع کر دیں، سیکرٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ راولپنڈی

جمعرات 19 ستمبر 2019 21:20

×راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 ستمبر2019ء) سیکرٹری پرا ئمری اینڈسیکنڈری ہیلتھ کیپٹن(ر) محمد عثمان نے کہا کہ ڈ ینگی کیخلا ف جنگی بنیادوں پر اقدامات کر نے کی ضرورت ہے جبکہ دن کے و قت ڈ ینگی کا کو ئی اجلاس نہ ر کھا جائے تا کہ صبح آٹھ بجے سے لوگ فیلڈ میں پہنچ کے کا م شر وع کر دیںتاہم شام کے وقت اجلاس میں دن بھر کی کار کر د گی کو جانچا جائے کیپٹن (ر) محمد عثما ن نے کہا کہ تحصیل کی سطح پر تما م اسسٹنٹ کمشنرز روزانہ کی بنیاد پر ٹیرک میٹنگ کر یں اور اس میں تما م محکموں کی نما ئندگی کو یقینی بنا نے کے ساتھ ساتھ فیلڈ میں کام کے معیار کو یقینی بنائیںمعیا ر ی سر و یلئنس کے لئے ما نیٹر نگ کے نظام کو بھی مو ثر بنایا جائے تا کہ وباء کی روک تھام کی جا سکے انہوںنے کہا ہے کہ انسداد ڈینگی کے اقدامات میں زیرو ٹالرنس پالیسی پر عمل پیرا ہیں، تمام سرکاری محکمے اور ادارے راولپنڈی میں ڈینگی کی وباء پر قابو پانے کی کوششیں تیز تر کرنے میں کوئی کسر اٹھا نہ رکھیں ، ڈینگی سے متعلقہ ذمہ داریوں کا تعین واضح ہے اور تمام متعلقہ محکمے اپنے فرائض سے بخوبی آگاہ ہیں، ڈینگی سے متعلق کوئی بھی انفراد ی یا اجتماعی سستی و نااہلی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی ان خیالات کا اظہا انہوں نے کمشنر راولپنڈی کیپٹن(ر) ثا قب ظفراورڈپٹی کمشنر سردارسیف اللہ خان ڈو گر کے ہمراہ کمشنر آفس راولپنڈ میں منعقدہ اس انسداد ڈینگی مہم کے خصوصی جا ئزہ اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (ہیڈکوارٹر) راولپنڈی صائمہ یونس ،اے ڈی سی (جنرل) ظہیر جپہ، اے ڈی سی (ر)ٰ رانا ر ضوان، اے ڈی سی (فنا نس اینڈ پلا ننگ ) ملیحہ جمال ، سی او ہیلتھ ڈا کٹر سہیل ،ڈسٹر کٹ ہیلتھ آفیسر ڈا کٹر طا ہر رضوی ، دپٹی ڈسٹر کٹ ہیلتھ افسران،ضلع راولپنڈی کی تمام تحصیلوں کے اسسٹنٹ کمشنروں ، سرکاری محکموں کے سربراہان اور ڈینگی فوکل پرسنز نے شرکت کی اجلاس میںایڈیشنل ڈپٹی کمشنر( ہیڈ کوارٹر ) نے بریفنگ کے دوران محکمانہ کارکردگی سے آگاہ کیا اور روزانہ کی بنیاد پر ڈینگی کی موجودہ صورت حال اور حکومتی اقدامات کی تفصیلات سے بارے میں بتایا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ تمام محکموںکے تعاون سے ڈینگی پر قابو پانے کی سر توڑ کوششیں جاری ہیں اور صبح و شام کارکردگی مانیٹر کی جا رہی ہے۔ ڈپٹی کمشنر راولپنڈی سردار سیف اللہ خان ڈوگر نے ہدایت کی کہ تمام محکمے اور ادارے ہر ممکن وسائل بروئے کار لا کر ڈینگی پر قابو پائیں انہوں نے ہنگامی حالات کے دوران دن رات کام کرنے کی ضرورت ہے کیونکہ ڈینگی پر قابو پانا کسی ایک ادارے کی نہیں اجتماعی ذمہ داری ہے،ڈپٹی کمشنر راولپنڈی سردار سیف اللہ خان ڈوگر نے کہاکہ افسران زیادہ سے زیادہ وقت فیلڈ میںرہ کر انسداد ڈینگی سرگرمیوںکو مربوط بنائیں،موسمی حالات کے باعث ڈینگی لاروا کی افزائش پر کڑی نگاہ رکھنے کی ضرورت ہے اس لئے ڈینگی سے متاثرہ یونین کونسلوں میں سرویلئنس باقاعدگی سے جاری رکھی جائے،ڈپٹی کمشنر راولپنڈی سردار سیف اللہ خان ڈوگرنے کہاکہ ڈینگی کو جڑ اکھاڑ پھینکنے کیلئے سرکاری فرائض کی بجاآوری کے ساتھ ساتھ صدق دل اورقومی جذبے سے کام کیا جائے اجلاس میں سی ای او ہیلتھ نے ڈینگی مریضوںکے اعدادو شمار پیش کئے ۔

متعلقہ محکموں اور اداروں کی طرف سے کارکردگی رپورٹس پیش کی گئیں۔

متعلقہ عنوان :