ٰو اسا انسداد ڈینگی مہم میں حکومت و ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ کیساتھ بھر پور تعاون کر رہا ہے،عارف عباسی

واسا نے راول و پوٹھوہار ٹائونز میں 7 انسداد ڈینگی ٹیمیں تشکیل دی ہیں جو روزانہ کی بنیاد پر اپنے علاقے میں کام سرانجام دے رہی ہیں،چیئرمین واسا

جمعرات 19 ستمبر 2019 21:20

Oراولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 ستمبر2019ء) چیئرمین آرڈی اے / واسا محمد عارف عباسی نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب کی ہدایات کے مطابق و اسا راولپنڈی انسداد ڈینگی مہم میں ضلعی حکومت اور ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ کے ساتھ بھر پور تعاون کر رہا ہے اور ڈینگی کے خاتمے کیلئے حکومت پنجاب کی جاری کردہ SOPs پر من وعن عمل کیا جارہا ہے یہ بات محمد عارف عباسی نے منیجنگ ڈائریکٹر واسا محمد تنویر کے ہمراہ لیاقت باغ واسا آفس اور ٹیوب ویلز کا معائنہ کرتے ہوئے کہی ڈینگی کے سلسلے میں واسا کی طرف سے کیے گئے اقدامات اور واسا تنصیبا ت کی صفائی ستھرائی کے جائزے کیلئے چیئرمین آرڈی اے محمد عارف عباسی نے لیاقت باغ آفس کا دورہ کیا ۔

اس کے ساتھ ساتھ ٹیوب ویلز اور منی فلٹریشن پلانٹس کو بھی موقع پر جا کر دیکھا اور ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ ڈینگی ایک موذی وباء ہے جس کے خاتمے کیلئے تمام ممکن اقدامات اٹھائے جائیں ۔

(جاری ہے)

کسی بھی جگہ پانی کھڑا نہ ہونے دیا جائے اور احتیاطی تدابیر اپنائی جائیں اس موقع پر منیجنگ ڈائریکٹر واسا محمد تنویر نے ڈینگی کے سلسلے میں کیے جانے والے اقدامات کے بارے میں چیئرمین آرڈی اے کو بریف کرتے ہوئے بتایا ہے کہ واساراولپنڈی انسداد ڈینگی مہم میںاپنا کلیدی کردار ادا کر رہاہے اور اس موذی وباء سے چھٹکارے تک تمام محکموں بلخصوص سٹی ڈسٹرکٹ گورنمٹ اور محکمہ صحت کے شانہ بشانہ کام کررہے ہیں انہوں نے تفصیلات بتاتے ہوئے کہاہے کہ واسا نے راول ٹائون اور پوٹھوہار ٹائون میں 7 انسداد ڈینگی ٹیمیں تشکیل دی ہے جو روزانہ کی بنیاد پر اپنے علاقے میں انسداد ڈینگی ایکٹوٹیز سرانجام دے رہی ہیں ٹیموں کے تمام ممبران محکمہ صحت سے تربیت یافتہ ہیں اور ڈینگی لاروے اور مچھر کی پہچان کر سکتے ہیں اس کے ساتھ ساتھ واسامحکمہ صحت کی گھر گھر سرویلنس کرنے والی ٹیموں کے ساتھ مل کر کام کر رہا ہے اورجہا ں بھی لاروا کی نشاندہی ہوتی ہے اس گھر میں فوری طور واٹر ٹینکر سے صاف پینے کا پانی فراہم کیا جاتا ہے تاکہ جس پانی میں لاروے کی نشاندہی ہوتی ہے اسے فوری طور پر تلف کیا جا سکے ۔

اسی طر ح شہر بھر میں کھڑے پانی کی نکاسی کیلئے بھی واسا کی سکر اور جیٹنگ (Sucker and Jetting Machines) مشینیں ہمہ وقت تیار ہیں انہوں نے مزید کہا ہے کہ واسا کے تمام دفاتر ، واٹر ورکس ، ٹینکیاں ،ٹیوب ویل اور ملازمین کی رہائشی کالونیوں میں صفائی ، مین ہول کے ڈھکنوں کا معائنہ، فالتو سامان اور پرانے ٹائروں کو ٹھکانے لگانے کا کام کیا گیا ہے دفاتر کے لانز ، گملوں، ِ چھتوں ، پانی کی ٹینکیوں کا بھی معائنہ کیا جارہا ہے اور کھڑے پانی کوفوری طور پر صاف کیا جاتاہے صفائی کے عملے کو روزانہ کی بنیاد پر اس سارے عمل کو دہرانے کی ہدایات دی گئی ہیں ۔

انہوں نے عوام الناس سے بھی اپیل کی ہے کہ وہ تمام اداروں کے ساتھ مل کر کام کریں ۔اپنے گھروں،محلے اور ارد گرد کے ماحول کو صاف رکھیں اور ڈینگی سے بچائو کی احتیاطی تدابیر پر پوری طرح عمل کریں تاکہ اس موذی وباء سے مکمل چھٹکارہ حاصل کیا جاسکے ۔