ژ*ویسٹ مینجمنٹ کمپنی راولپنڈی کل سے شہر بھر میں یوم صفائی مہم چلائے گی

جمعرات 19 ستمبر 2019 21:20

kراولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 ستمبر2019ء) منیجنگ ڈائریکٹرویسٹ مینجمنٹ کمپنی راولپنڈی اویس منظورتارڑ کی ہدایت پرکل21ستمبرکو عالمی یوم صفائی کے موقع پر راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی شہر میں خصوصی صفائی و آگاہی مہم چلائیگی،اور واک کا اہتمام کیا جائیگا،اس مہم کے تحت شہر بھر میں خصوصی صفائی کی جائیگی،اور شہریوں کو صفائی کی اہمیت اور انسداد ڈینگی کے حفاظتی اقدامات سے آگاہ کرنے کیلئے شہر میں کیمپ لگا کر آگاہی پیغامات پر مشتمل پمفلٹس تقسیم کیئے جائینگے واک بھی کی جائیگی ،ایم ڈی راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی اویس منظورتارڑ نے عالمی یوم صفائی کے حوالے سے اپنے پیغام میں کہا کہ صفائی ایک مشترکہ عمل ہے،راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی شہر میں صفائی یقینی بنانے کیلئے مصروف عمل ہے،شہریوں کے تعاون کے بغیر صفائی ممکن نہیں،اپنے گھروں کیساتھ ساتھ گلی ،محلوں کو بھی صاف رکھیں،کوڑا کرکٹ کھلے عام نہ پھینکیں،ویسٹ بیگز میں ڈال کر کنٹینرز میں ڈالیں،یا اپنے گھروں کے باہر رکھ دیں،ہمارا عملہ اسے اٹھا کر ٹھکانے لگا دیگا،آنیوالی نسلوں کو صاف ستھرا پاکستان دینے کیلئے اپنی زمہ داریوں کو نبھائیں۔

متعلقہ عنوان :