ٹ*قمر زمان کائرہ اور چوہدری منظور کی شہزاد اعوان کے گھر فاتحہ خوانی

) بیٹے کی رحلت کا دکھ بخوبی جانتا ہوں ،شہزاد اعوان کے قاتلوں کو کیفرکردار تک پہنچائیں گے،صدر پیپلزپارٹی پنجاب

جمعرات 19 ستمبر 2019 21:20

ن راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 ستمبر2019ء) پاکستان پیپلز پارٹی پنجاب کے صدر قمر زمان کائرہ اور جنرل سیکرٹری پاکستان پیپلز پارٹی چوہدری منظور احمد پیپلز سٹوڈنٹس فیڈریشن راولپنڈی سٹی کے سابق صدر شہزاد اعوان کے گھر فاتحہ خوانی کے لیے گئے،قمرزمان کائرہ نے شہزاداعوان کے والد ریاض اور ان کے بھائی نیازاعوان سے اظہارتعزیت کی ، اورمرحوم کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی بھی کی ،اس موقع پرپیپلزپارٹی راولپنڈی سٹی کے صدر بابر جدون ، جنرل سیکرٹری افتخار چوہدری ، ڈپٹی سیکرٹری جنرل بنارس چوہدری ، شیخ حمید، خالد نوازبوبی ، محمد علی منہاس، ملک نویداعوان، راجہ نجیب اللہ ، حمید درانی اوردیگر رہنما بھی موجودتھے ، قمر زمان کائرہ اور چوہدری منظور شہزاد اعوان کے والد اور والدہ سے ملکر آبدیدہ ہو گئے،قمر زمان کائرہ نے کہاکہ جوان بیٹے کی رحلت کا دکھ کیا ہوتا ہے۔

(جاری ہے)

میں بخوبی سمجھ سکتا ہوں،پاکستان پیپلز پارٹی آپ لوگوں کے دکھ میں برابر کی شریک ہے،اللہ تعالیٰ آپ لوگوں کو صبر عطا کرے ، انہوں نے کہاکہ حکومت وقت اورذمہ داراداروں کی ذمہ داری ہے کہ وہ ایسے اقدامات کی روک تھام کریں ، یہ کوئی معمولی بات نہیں ، یہ ظلم ہے اوراس ظلم کے خلاف ہم اپنی ا?واز بلند کریں گے اور قاتلوں کو ان کے انجام تک پہنچا کرچھوڑ یں گے۔شہزاد اعوان کے قاتلوں کو کیفرِ کردار تک پہنچائیں گے ، پوری پارٹی آپ کے ساتھ کھڑی ہے ، واضح رہے کہ شہزاد اعوان کو ہفتے کے روز ان کے گھرکے سامنے قتل کر دیا گیا تھا۔