وزیر خوراک حاجی قلندر خان لودھی سے آل پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن کے وفد کی ملاقات ، صوبے میں گندم کی صورت حال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیاگیا

جمعرات 19 ستمبر 2019 21:20

kپشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 ستمبر2019ء) خیبرپختونخوا کے وزیر خوراک حاجی قلندر خان لودھی سے آل پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن کے مرکزی چیئرمین نعیم بٹ کی سربراہی میں ایک وفد نے جمعرات کے روز پشاور میں ملاقات کی۔ملاقات کے دوران صوبے میں گندم کی صورت حال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیاگیا۔ملاقات میں ڈائریکٹر فوڈ میاں عبد القادر شاہ اور فلور ملز ایسوسی ایشن خیبرپختونخوا کے صدر طارق خان سمیت دیگر عہدیداران بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر تبادلہ خیال کرتے ہوئے صوبائی وزیر خوراک نے کہا کہ محکمہ خوراک کے پاس گندم کا ذخیرہ موجود ہے اور مزید گندم کی خریداری کیلئے اعلٰی سطح پر کوششیں جاری رکھیں ہوئے ہیں تاکہ آنے والے دنوں میں گندم کی دستیابی کے حوالے سے کوئی مسلہ درپیش نہ آئے۔ فلور ملز ایسوسی ایشن کی جانب سے ملوں کو گندم کا کوٹہ جاری کرنے کے مطالبے پر وزیر خوراک نے کہا کہ جلد سے جلد سرکاری گوداموں سے گندم جاری کی جائے گی۔ انہوں نے وفد کے شرکا کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ صوبہ میں آٹے کے نرخوں کو متوازن رکھنے میں فلور ملز ایسوسی ایشن نے حکو مت کا ساتھ دیا ہے جو قابلِ ستائش اقدام ہے۔