ذ*پشاور، سابق وفاقی وزیر نجم الدین خان کی خورشید شاہ کی گرفتاری کی مذمت

جمعرات 19 ستمبر 2019 21:20

y پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 ستمبر2019ء) پی پی پی کے مرکزی رہنمااور سابق وفاقی وزیر نجم الدین خان نے خورشید شاہ کی گرفتاری کی مذمت کی ہے اور کہا ہے کہ سیلیکٹیڈ وزیر اعظم اور اس کے چہیتوں کی انتقامی کاروائیاں عدم برداشت اورمخالف کش سیاست کو فروغ دے رہی ہیں جوکسی صورت بھی ملک وقوم کے مفاد میں نہیں.میڈیا سے گفتگو میں سینئرپارلینمٹیرین خورشید شاہ کی نیب کے ہاتھوں گرفتاری پر اپنے ردعمل کے اظہار میں نجم الدین خان نے کہا کہ پی ٹی آئی چن چن کر اپوزیشن رہنمائوں کو منظر سے ہٹاکر اپنے لیے میدان خالی کرنے کا سوچ رہی ہے لیکن اسے یاد رکھنا چاہیے کہ ظلم کی رات جتنی ہی طویل ہو آخر کار صبح ہوکر رہتی ہے اور ظلم مٹ جاتا ہی.

(جاری ہے)

پی ٹی آئی جتنی چاہے انتقامی سیاست کرلی, اپوزیشن اور خاص کر پی پی پی کو عوام کی دلوں سے نکالنے کی کوئی سازش نہ پہلے کامیاب ہوئی ہے اور نہ اب ہوگی. ہم حکو مت کو خبردار کررہے ہیں کہ فوری طور پر راہ راست پر آجائے اور آصف زرداری, فریال تالپور اور خورشید شاہ سمیت تمام سیاسی اسیران کو فی الفور رہاکرتے ہوئے خود میں برداشت کا مادہ پیدا کرے ورنہ ان کا جو انجام ہوگا وہ تاریخ کبھی فراموش نہیں کرے گی. حکومت پی پی پی کی شریفانہ اور مدبرانہ طرز عمل کو ہماری کمزوری نہ سمجھی, ہم چاہیں تو فلک جھپکتے ہی اس کا بوریا بستر گول کرسکتے ہیں لیکن قائدین کے حکم کے منتظر ہیں, قائدین حکم دے تو عوام کو سڑکوں پر لاکر سیلیکٹیڈ حکومت کو چلتا کردیں گی.