مہمند چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز کی ایگزیکٹیوکمیٹی کے تمام ممبران سال2019-2020کیلئے بلامقابلہ منتخب

جمعرات 19 ستمبر 2019 21:20

Bپشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 ستمبر2019ء) مہمند چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز کی ایگزیکٹیوکمیٹی کے تمام ممبران سال2019-2020کیلئے بلامقابلہ منتخب ہوگئے ہیں،الیکشن کمیشن نے ممبران کی کامیابی کانوٹیفیکیشن جاری کردیاہے،گزشتہ روز چیف الیکشن کمیشن یاورنصیر نے نومنتخب ممبران سے حلف لیا، مہمندچیمبر کے صدر شاکرین خان،سینئرنائب صدر حاجی غلام نبی خان سمیت دیگرنے شرکت کی،مہمند چیمبر کے صدر شاکرین خان نے کہاکہ قبائلی علاقہ جات کے چیمبرکے بانی سینیٹرحاجی غلام علی نے دہشت گردی سے متاثرہ بزنس کمیونٹی کے مسائل کے حل کیلئے ناصرف چیمبرکی بنیاد رکھی بلکہ بزنس کمیونٹی کی مشکلات کے سدباب کیلئے گراں قدرخدمات سرانجام دی ہیں،انہوں نے کہاکہ بحیثیت صدر ایک سال قبائلی اضلاع کی بزنس کمیونٹی کیلئے اپنی تمام توانائی صرف کی خاص کر حاجی غلام نبی خان کی کی کاوشوں سے چینی سفیر سمیت اہم شخصیات سے ملاقات کی اور بزنس کمیونٹی کودرپیش مسائل کے سدباب کیلئے کام کیا اور مستقبل میں بھی بغیر کسی عہدے کے بزنس کمیونٹی کی خدمت جاری رکھیں گے،اس موقع پر چیف الیکشن کمیشن یاور نصیر نے نومنتخب ایگزیکٹیوممبران فاٹاایسوسی ایٹ گروپ کے حاجی غلام علی،قیصرخان دائودزئی،پاٹا ایسوسی ایٹ گروپ کے گل ایازخان،اورنگزیب خان،پاٹاایجنسی ایسوسی ایٹ کے وقاص علی،عبدالقدودس،فاٹاکارپوریٹ کے رضاخان،ملک حنیف،پاٹاکارپوریٹ احمد مصطفی،طماش خان،فاٹاایسوسی ایٹ کے عادل خان اورپاٹا ایسوسی ایٹ کے اسماعیل خان سے حلف لیا اورانہوں مبارکباد دی،مہمند چیمبر کی نئی کابینہ کیلئے کاغذات نامزدگی بیس ستمبرتک جمع کرائے جائینگے،امیدواروں کی فہرست 23ستمبرکوجاری کی جائیگی،اعتراضات 25ستمبرتک جمع کرائے جاسکیںگے،جبکہ نئی کابینہ کاانتخاب 27ستمبرکوہوگا۔