ریڈیو پاکستان مٹھی کی 14ویں سالگرہ کی تقریب کا انعقاد

جمعرات 19 ستمبر 2019 21:20

تھرپارکر۔مٹھی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 ستمبر2019ء) صحرا تھر کی آواز ریڈیو پاکستان مٹھی کی 14ویں سالگرہ ریڈیوپاکستان مٹھی کے احاطے میں کیک کاٹ کر منائی گئی۔تقریب کا آغاز نامور گلوکار کریم فقیر نے اپنی سدا بہار آواز سے شاہ عبدالطیف بھٹائی کی وائی پیش کر کے کیا۔ اس موقع پر اسٹیشن ڈائریکٹر سید علی اکبر شاہ نے کہا کہ ریڈیو پاکستان مٹھی نے تھر کے نوجوانوں کی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے کے ساتھ ساتھ ان کی معلومات میں اضافہ کیا ہے ریڈیو رابطہ کاری، علم ادب، آرٹ اور معلومات کا اہم ذریعہ ہے۔

ریڈیو مٹھی نے کتنے ہی نئے آواز متعارف کرائے ہیں ہم نے آج ریڈیو کی سالگرہ کا پرگرام محرم الحرام کے احترام، ملکی صورتحال اور کشمیری بھائیوں سے یکجہتی کی وجہ سے سادگی سے منارہے ہیں۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ایس ایس پی تھرپارکر عبداللہ احمد یار نے کہا کہ ریڈیوپاکستان مٹھی تھر میں واحد ذریعہ ہے جس کی بدولت عوام میں شعور اور عوامی بھلائی کے متعلق پیغام عام کیا جارہاہے۔

ریڈیو پاکستان مٹھی اپنے محدود وسائل کے باوجود بڑے پیمانے پر عوامی مسائل اجاگر کرنے کے ساتھ ساتھ ثقافتی، فنی اور معلوماتی پروگرام نشر کئے جارہے ہیں، خاص کر علاقے میں روزبروز بڑہنے والی خودکشی کے رجحان کے خاتمہ کے لئے عوام میں زندگی کی اہمیت اور زندگی سے پیار کرنے والے نصحیت سے بھرپور پرگرام پیش کرکے اپنا مضبوط کردار ادا کررہا ہے، خاص کر اسٹیشن ڈائریکٹر سید اکبر علی شاہ کی رہنمائی مین پورے عملے کی جانب سے سخت محنت کرکے ریڈیو اسٹیشن مٹھی کی اہمیت کو منایا ہے۔

ڈسٹرکٹ الیکشن کمشن تھرپارکر سید عامر حسین شاہ، سینئر میڈیکل آفیسر آر ایچ ایس اے تھرپارکر ڈاکٹر غلام شبیر سدایو، ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر ناتھوخان راہموں، ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن آفیسر میر ذوالفقار ٹالپور، ڈپٹی ڈائریکٹر اطلاعات غلام رضا کھوسو، عبدالمجید راہموں،ادیب و شاعر نور احمد جنھجی، بلاول اوٹھو، بھارومل امرانی، دولت رام کتھری، سبحان سمیجو، سمترا منجھیانی، بابو اسلم روشن آراء ، مریم صدیقہ، مشکور کوٹڑیو، فنکار فاطمہ، مریم نازگلاب، غمگین نندلال راٹھور،اے ڈی راہموں اور دیگر نے شرکت کی اس موقع پر شہاب نہٹریو کی جانب سے پروگرام کے میزبانی کے فرائض انجام دیئے گئے۔