دیدار ملتانی نے لاہور میں پرفارم کرنے کیلئے نیو ڈانس آئٹم تیار کر لی

اداکارہ جمعہ20ستمبر سے شالیمار تھیٹر لاہورمیں پہلی بار جلوے بکھیرے گی

Umer Jamshaid عمر جمشید جمعرات 19 ستمبر 2019 21:25

دیدار ملتانی نے لاہور میں پرفارم کرنے کیلئے نیو ڈانس آئٹم تیار کر لی
لاہور (نمائندہ خصوصی باﺅ اصغر،اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 19 ستمبر2019ء) دیدار ملتانی نے لاہور میں پرفارم کرنے کیلئے نیو ڈانس آئٹم تیار کر لی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق سٹیج کی نامور اداکارہ دیدار ملتانی جمعہ 20ستمبرسے شالیمارتھیٹر لاہور میں جلوے بکھیرے گی جس کیلئے انہوں نے نیو ڈانس آئٹم تیار کر لی ہے اور ملبوسات بھی تیار کروا لئے ،دیدار ملتانی نے ہمارے نمائندے کو بتایا کہ مجھے کہ فیصل آباد،ملتان،راولپنڈی ،گوجرانوالہ اورساہیوال میں جو شہرت حاصل ہے کسی اور اداکارہ کو نہیں اور لاہور میں بھی کامیابیوں کا سکہ جماﺅنگی ،انہوںنے کہا کہ خالی سٹیج تک محدود نہیں رہونگی ٹی وی وی اور فلم میں بھی جلد جلوہ گر ہو جاﺅنگی بہت سی آفرز ہیں مگر میعاری پروجیکٹ کا انتظار ہے ،دیدار ملتانی نے مزید کہا کہ ڈاکٹر اجمل ملک کی شکرگزار ہوں جنہوں نے مجھے سب سے پہلے لاہور میں کام کرنے کا موقع فراہم کیا ۔