ہمیں لسٹ دیدیں کہ کون کون سے بندے گرفتار کرنے ہیں؟ ہم خود حکومت کو بندے دے دیتے ہیں: رہنما پیپلز پارٹی کا اعلان

حکومت ہم کو ایک لسٹ دیدے کہ کون کون سے بندے گرفتار کرنے ہیں؟ ہم حکومت کوبندے بھی دے دیتے ہیں اور 27ستمبر تک کوئی بات بھی نہیں کریں گے: چودھری منظور

Usman Khadim Kamboh عثمان خادم کمبوہ جمعرات 19 ستمبر 2019 21:26

ہمیں لسٹ دیدیں کہ کون کون سے بندے گرفتار کرنے ہیں؟ ہم خود حکومت کو بندے ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 19 ستمبر 2019ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما چوہدری منظور نے کہا ہے کہ ہمیں لسٹ دیدیں کہ کون کون سے بندے گرفتار کرنے ہیں؟ ہم خود حکومت کو بندے دے دیتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت ہم کو ایک لسٹ دیدے کہ کون کون سے بندے گرفتار کرنے ہیں؟ ہم حکومت کوبندے بھی دے دیتے ہیں اور 27ستمبر تک کوئی بات بھی نہیں کریں گے۔

چوہدری منظور نے کہا کہ خورشید شاہ کے بارے میں مجھے کئی حکومتی ارکان نے کہاہے کہ خورشید شاہ کوگرفتار کرکے ظلم کیا گیا ہے۔ یاد رہے نیب نے سید خورشید شاہ کو آمدن سے زائد اثوں اور بدعنوانی کے الزام میں گرفتار کیا ہے جبکہ سابق صدر آصف علی زرداری اور فریال تالپور پہلے ہی نیب کی حراست میں ہیں۔ ذرائع پاکستان پیپلز پارٹی کے اور بھی کئی رہنما نیب کے ریڈار پر ہیں جنہیں گرفتار کرنے کی منصوبہ بندی کی جا رہی ہے۔

(جاری ہے)

دوسری جانب نیب راولپنڈی کی جانب سے آج سینئر پی پی رہنما خورشید شاہ کو احتساب عدالت کے جج محمد بشیر کے روبرو پیش کیا گیا۔ احتساب عدالت میں نیب کی جانب سے خورشید شاہ کو سکھر کی عدالت میں پیش کرنے کے لیے راہداری ریمانڈ کی درخواست دی گئی جس پر جج محمد بشیر نے سوال کیا کہ سکھر جانے میں کتنا وقت لگ جاتا ہے؟ جس پر خورشید شاہ نے عدالت کو بتایا کہ آج صبح سکھر کی فلائٹ تھی اور کل بھی ہوگی جس پر تفتیشی افسر نیب نے عدالت سے کہا کہ 3 دن کا راہداری ریمانڈ دے دیں، ہم پہلی دستیاب فلائٹ سے انہیں سکھر لے جائیں گے۔

تاہم عدالت نے 2دن کا رہداری ریمانڈ دے کر سکھر عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیا۔اب پیپلز پارٹی کے رہنما چوہدری منظور نے کہا ہے کہ ہمیں لسٹ دیدیں کہ کون کون سے بندے گرفتار کرنے ہیں؟ ہم خود حکومت کو بندے بھی دے دیتے ہیں۔