ٴْ آر پی او راولپنڈی نے جرائم کی مجموعی صورتحال ، لاء اینڈ آرڈر کو غیر تسلی بخش قرار دیدیا

/ریجن کے تمام ضلعی پولیس سربراہان کو تھانوںکے سرپرائز وزٹ اورپولیس حراست کے دوران تشدد اور اموات کے متعلق عدم برداشت کی پالیسی کو یقینی بنانے کی ہدائیت

جمعرات 19 ستمبر 2019 21:40

ً راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 ستمبر2019ء) ریجنل پولیس افسر راولپنڈی محمداحسان طفیل نے راولپنڈی ریجن میںجرائم کی مجموعی صورتحال اور لا اینڈ آرڈر کو غیر تسلی بخش قرار دیتے ہوئے نیاہدائیت نامہ جاری کر دیا ہے اپنے دفتر میں ریجن کے چاروں اضلاع کے ضلعی پولیس افسران کے ساتھ اجلاس میںراولپنڈی ریجن کے تمام ضلعی پولیس سربراہان کو تھانوںکے سرپرائز وزٹ اورپولیس حراست کے دوران تشدد اور اموات کے متعلق عدم برداشت کی پالیسی کو یقینی بنانے کی ہدائیت کی ہے اجلاس میں سی پی او راولپنڈی کیپٹن(ر)محمد فیصل رانا،ڈی پی او چکوال عادل میمن، ڈی پی او اٹک سید ندیم شہزاد بخاری اور ڈی پی او جہلم کیپٹن(ر) سید حماد عابدنے شرکت کی آر پی اونے ہدایت کی کہ سنگین مقدمات میںملوث ملزمان کی فوری گرفتاری کو ہر صورت یقینی بنائیں اور ان مقدمات کا روزانہ کی بنیاد پر فالو اپ حاصل کریں اشتہاری ملزمان کی گرفتاری کیلئے تھانہ کی سطح پر ٹیمیں تشکیل دیںسنیپ چیکنگ کو ہر صور ت یقینی بنائیںجرائم کی بیخ کنی کے لئے ایسی پالیسی ترتیب دیں جس سے پولیس کی کارکردگی واضح انداز میں نظر آئے پولیس حراست میں تشدد اور اموات کو کسی بھی صورت برداشت نہیں کیا جائیگا اور اس معاملے میں تما م افسران عدم برداشت کی پالیسی کو یقینی بنائیںتمام ضلعی پولیس افسران اپنے تھانوں کا سرپرائز وزٹ کریں اور تھانہ جات کی ریکارڈ کی تکمیل ، صفائی اور شجرکاری کے اقدامات کو ہر ممکن طریقے سے یقینی بنائیںقبضہ مافیا کے خلاف بڑے پیمانے پر کاروائی عمل میں لائیں عوام کو انصاف کی فراہمی اور میرٹ کو ہر صورت یقینی بنائیں اورکسی بھی صورت انصاف میں تاخیراور رکاوٹ نہ آنے دیں آر پی او نے کہا کہ اپنے اضلاع میں قائم خدمت مراکز کی کارکردگی کا وقتا فوقتا جائزہ لیںاور عوام کی سہولیات کے لئے مزید مناسب اقدامات کو یقینی بنائیںٹریفک کی روانی کو بہتر بنانے کیلئے خصوصی ٹریفک پلان کو تشکیل دیں تاکہ عوام کو کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ ہورش کے اوقات میں تمام اضلاع کے ٹریفک افسران خود مانیٹرنگ کے لئے نکلیں اور افسران اور اہلکاروںکو مناسب ہدایات جاری کریں۔

متعلقہ عنوان :