Live Updates

~ مولانا فضل الرحمن نے دو ٹوک فیصلہ سنا دیا ہے ،قاری محمد عثمان

aمسلط کردہ نااہل حکمرانوں کوڈیل اورنہ ہی ڈھیل دی جائیگی،موجودہ حکومت ناجائز ہونے کے ساتھ نااہل بھی ہے۔حکومت گھر چلی جائے ورنہ آزادی مارچ بہا لے جائیگا، رہنما جمعیت علمائے اسلام

جمعرات ستمبر 21:40

~ مولانا فضل الرحمن نے دو ٹوک فیصلہ سنا دیا ہے ،قاری محمد عثمان
H کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 ستمبر2019ء) جمعیت علما ء اسلام کے رہنما ء قاری محمدعثمان نے کہاکہ مولانا فضل الرحمن نے واضح اور دوٹوک الفاظ میں فیصلہ سنادیاہے کہ مسلط کردہ نااہل حکمرانوں کوڈیل اورنہ ہی ڈھیل دی جائیگی،موجودہ حکومت ناجائز ہونے کے ساتھ نااہل بھی ہے۔حکومت گھر چلی جائے ورنہ آزادی مارچ بہا لے جائیگا۔ان خیالات کااظہار انہوں نے اسلام آباد آزادی مارچ کی کامیابی کے لئے بلدیہ ٹائون کے بڑے دینی مدارس وجامعات جامعہ حقانیہ،جامعہ صفہ،جامعہ عمر مکہ مسجد اور جامعہ مصعب بن عمیرکے دورے کے موقع پرمہتممین،علماء کرام اورمعززین سے گفتگوکرتے ہوئے کیا۔

اس موقع پرجے یو آئی ضلع غربی کے رکن سید طاہر شاہ،مولانا علی سید،قاضی امین الحق آزاد،مولانا فداء اللہ،قاری زاہدحق نواز،مفتی وقاص حق نواز،مولانا حسین احمد،مولانا سعید الرحمن،حاجی حق نواز،مولانا ظہوراحمد ودیگر موجود تھے ۔

(جاری ہے)

قاری محمد عثمان نے علماء کرام سے آزادی مارچ کی کامیابی اور امیرشریعت مولانا فضل الرحمن کی حفاظت وعمردرازی کیلئے خصوصی دعائوں کی درخواست کی۔

انہوں نے کہا کہ ابھی مارچ کی تاریخ کاتعین نہیں ہوا اورنا اہل ریجیکٹڈ حکمرانوں کی نیندیں حرام ہوچکی ہیں،اور وہ دربدر پھررہے ہیں،اور کسی ایسے مسیحاکے منتظرہیں جومولانا صاحب کوآزادی مارچ موخرکرنے پر قائل کردے لیکن اب پوری قوم کا شدیداصرارہے کہ مولانا فضل الرحمن فوری آزادی مارچ کااعلان کریں۔پوری قوم بے چینی سے اس لمحہ کا انتظارکررہی ہے۔

قاری محمد عثمان نے کہاکہ آزادی مارچ حکمرانوں کو تنکے کی طرح بہالے جائیگا۔قوم کے صبرکاپیمانہ لبریزہوچکاہے اور وہ مولانا کی قیادت میں ہر قربانی کے لئے تیارہیں۔ انہوں نے کہاکہ جعلی حکمرانوں کیلئے اب بھاگنے کاکوئی راستہ نہیں بچاہے۔قوم اور ملک کے مفاد میں حکومت گھر چلی جائے۔ ایسے وقت میں توبہ بھی قبول نہیںہوتی ۔ انہوں نے کہاکہ جمعیت علماء اسلام ملک و ملت کی سالمیت کیلئے میدان میں ہے۔ مولانا فضل الرحمن نے تہیہ کررکھاہے کہ قوم کو ان ناجائزاور عوام دشمن حکمرانوں سے نجات دلائیں گے۔#
مولانا فضل الرحمان کا آزادی مارچ کا اعلان سے متعلق تازہ ترین معلومات