میئر کراچی وسیم اختر کی سابق صدر پرویز مشرف سے ملاقات

کراچی کو تباہ کیا گیا ہے: دبئی میں ملاقات کے دوران وسیم اختر نے پرویز مشرف کو کراچی کے حالات سے آگاہ کیا

Usman Khadim Kamboh عثمان خادم کمبوہ جمعرات ستمبر 21:45

میئر کراچی وسیم اختر کی سابق صدر پرویز مشرف سے ملاقات
دبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین ۔ 19 ستمبر2019ء) میئر کراچی وسیم اختر کی سابق صدر پرویز مشرف سے ملاقات کی ہے۔ یہ ملاقات دبئی میں ہوئی۔ میئر کراچی اس وقت دبئی میں موجود ہیں اور انہوں نے وہاں سابق صدر جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف سے ملاقات کی۔ انہوں نے پرویز مشرف کو کراچی کے حالات سے آگاہ کیا۔ میئر کراچی نے سابق صدر کو بتایا کہ کراچی کو تباہ کیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق میئرکراچی وسیم اختر نے دبئی میں سابق صدر پرویز مشرف اور سابق گورنر سندھ عشرت العباد سے ملاقاتیں کی ہیں جس کے دوران کراچی کی صورتحال پر بات چیت کی ہے۔ سیاسی تلخی کم کرنے اور ہم آہنگی بڑھانے کے لئے سابق گورنر نے متحرک ہونے پر آمادگی ظاہر کردی ہے ۔متحدہ قیادت نے سابق گورنر کو پیغام پہنچایا ہے کہ ایم کیو ایم کو کراچی کے مسائل کے حل کے لئے ان کی ضرورت ہے۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق میئر کراچی وسیم اختر نے دبئی میں سابق صدر پرویز مشرف اور سابق گورنر ڈاکٹرعشرت العباد خان سے ملاقاتیں کی ہیں ۔ سیاسی تلخی کم کرنے اور ہم آہنگی بڑھانے کے لئے سابق گورنر نے متحرک ہونے پر آمادگی ظاہر کردی ہے۔ملاقات کے دوران عشرت العباد نے کراچی کے مسائل کے حل کے لیے وسیم اختر کو اپنے مکمل تعاون کی دہانی کرائی اور اس سلسلے میں تجاویز بھی پیش کیں۔

انہوںنے کہا کہ مئیر کراچی حکومت سندھ اور وفاق کے ساتھ رابطہ بڑھائیں۔سابق گورنر سندھ نے کہا کہ وفاقی حکومت کراچی کے منصوبوں کیلئے فنڈز کی فراہمی میں کردار ادا کرے اور ان کی تکمیل جلد ممکن بنائے۔ملاقات کے دوران وسیم اختر کا کہنا تھا کہ مسائل حل کرنا ہیں تو سیاسی تلخی، الزامات اور گریبان چاک کرنے کی سیاست ختم کرنا ہوگی۔سابق گورنر سندھ نے مزید کہا کہ وہ ناصر حسین شاہ سے بھی رابطہ کرکے ساتھ بیٹھنے اور کام کرنے کے لیے بات کریں گے۔