ریٹائرڈ پولیس کانسٹیبل کے اکاؤنٹ میں 55 کروڑ 53 لاکھ روپے کی رقم منتقل کر دی گئی، پولیس کانسٹیبل خود بھی حیران

بینک سے رابطہ کرنے پر انہوں نے کہا کہ یہ ہائی پروفائل معاملہ ہے، خاموش رہو اور پھر رقم واپس نکال لی: پولیس کانسٹیبل ارشد محمود

Usman Khadim Kamboh عثمان خادم کمبوہ جمعرات 19 ستمبر 2019 21:56

ریٹائرڈ پولیس کانسٹیبل کے اکاؤنٹ میں 55 کروڑ 53 لاکھ روپے کی رقم منتقل ..
فیصل آباد (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 19ستمبر 2019ء ) اچانک اگر کسی کو بہت سی رقم مل جائے تو وہ خوشی سے پاگل ہو جاتا ہے لیکن بعض اوقات انسان پریشان بھی ہو جاتا ہے خاص طور پہ آج کل پاکستان میں جو جعلی اکاؤنٹس سامنے آرہے ہین ایسے میں اگر آپ کے اکاؤنٹ میں ایک دم بہت سے پیسے آجائی تو آپ پریشان ہی ہوں گے۔ ایسا ہی ایک واقع پیش آیا فیصل آباد میں ایک ریٹائرڈ پولیس کانسٹیبل کے ساتھ جہاں ریٹائرڈ پولیس کانسٹیبل ارشد محمود کے اکاؤنٹ میں 55 کروڑ 53 لاکھ روپے کی رقم منتقل کر دی گئی۔

اتنی ساری رقم ایک ساتھ اکاؤنت میں دیکھ کر ارشد محمود بھی حیران رہ گیا۔ تفصیلات کے مطابق پولیس کانسٹیبل ارشد محمود پیسے نکلوانے اے ٹی ایم مشین پر گیا تو اس کی ٹرانزیکشن نہ ہو سکی جس پر اس نے اپنے اکاؤنٹ میں موجود بیلنس چیک کیا تو وہ یہ دیکھ کر حیران رہ گیا کہ اس کے اکاؤنٹ میں 55 کروڑ 53 لاکھ روپے موجود تھے۔

(جاری ہے)

اس نے فوراََ متعلقہ بینک سے رابطہ کیا تو بینک کی جانب سے اسے کہا گیا کہ یہ ایک ہائی پروفائل معاملہ ہے اس لیے آپ خاموش رہیں۔

ارشد محمود نے بتایا کہ اس کے بعد یہ رقم ان کے اکاؤنٹ سے واپس نکال لی گئی۔ انہوں نے بتایا ہے کہ انہیں بینک کی جانب سے اس معاملے کی تفصیلات نہیں بتائی جا رہی کہ آخر ہوا کیا تھا۔ پولیس اہلکار پریشان بھی ہین کہ اتنے سارے پیسوں کے ان کے اکاؤنت میں آنے اور پھر واپس نکالے جانے کی وجہ سے انہیں کسی ادارے نیب یا ایف بی آر کی جانب سے کسی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑ جائے۔ واضح رہے کہ اس وقت ملک میں جعلی اکاؤنٹس کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے اور ہزاروں جعلی اکاؤنٹس سامنے آئے ہیں جن کے ذریعے کالے دھن کو ملک سے باہر بھیجا جاتا رہا ہے اور منی لانڈرنگ کی جاتی رہی ہے۔