پاکستان فٹ ویئر ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات 30 ستمبر کو ہوں گے

جمعرات 19 ستمبر 2019 22:05

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 ستمبر2019ء) پاکستان فٹ ویئر ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات (2019-20ئ) 30 ستمبر کو ہوں گے۔ جمعرات کو پاکستان فٹ ویئر ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری کرنل (ر) فواد نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ نومنتخب باڈی یکم اکتوبر 2019ء تا 30 ستمبر 2020ء کی ایک سال پر محیط مدت کیلئے منتخب کی جائے گی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ انتخابات کیلئے الیکشن کمیٹی چیف الیکشن کمشن ایوب خان کی سربراہی میں تشکیل دیدی گئی ہے جس میں راجہ محمد رفیق اور محمود احمد بطور ممبر الیکشن کمیٹی اپنے فرائض سر انجام دیں گے۔

انہوں نے کہا کہ موجودہ منتخب باڈی نے فٹ وئیر انڈسٹری کی ترقی کیلئے اہم اقدامات کئے ہیں، یہی وجہ ہے کہ فٹ ویئر کی ملکی برآمدات میں 5 ملین کے قریب اضافہ ہوا اور ایشیاء کے دوسرے بڑے میگا لیدر شو کا کامیاب انعقاد کرایا گیا جس کے دوران بین الاقوامی کمپنیوں کے ساتھ معاہدے کئے گئے۔ انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ آئندہ منتخب باڈی فٹ وئیر انڈسڑی کی ترقی کیلئے اپنا بھرپور کردار ادا کرے گی۔