وزیراعلی گلگت بلتستان حفیظ الرحمن نے گلگت بلتستان ہائوس میں اضافی بلاک کا افتتاح کر دیا

جمعرات 19 ستمبر 2019 22:10

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 ستمبر2019ء) وزیراعلی گلگت بلتستان حفیظ الرحمن نے گلگت بلتستان ہائوس میں اضافی بلاک کا افتتاح کر دیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق وزیراعلی گلگت بلتستان حفیظ الرحمن نے گلگت بلتستان ہاوس میں اضافی بلاک کا افتتاح کر دیا جس کا مقصد گلگت بلتستان ہاوس گلگت بلتستانکے لوگوں کو ایک چھت فراہم کرتا ہے ،یہ ہائوس نواز شریف کے دور مین 5 سے 6 کروڑ کی لاگت میں بنا تھا ،سارے صوبوں سے ہمارے دوست یہاں قیام کرتے ہیں ،یہ ہائوس کم پڑ گیا تھا جس کے بات سوچا گیا کہ اس کی توسیع کی جائے ،ہم نے فیصلہ کیا تھا کہ جو بھی یہاں قیام کرے گا وہ ادائیگی کریگا ،یہ متروکہ وقف املاک کی زمین تھی جو وزارت گلگت بلتستان امور کو دی گئی تھی ،ہمارے پاس یہ کوئی 10 کنال کی اراضی میں ہائوس ہے اگر گرین بیلٹ نکال دیا جائے تو 6 کنال رہ جاتی ہے،وزیر اعلی گلگت بلتستان حفیظ الرحمان نے گلگت بلتستان ہاؤس کے توسیع کی بنیاد رکھ دی۔

متعلقہ عنوان :