سعودی عرب میں آئل ریفائنری پر حملوں سیپاکستان کوتیل فراہمی متاثرنہیں ہوئی ، وزارت پٹرولیم

جمعرات 19 ستمبر 2019 22:10

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 ستمبر2019ء) سعودی عرب میں آئل ریفائنری پر حملوں سے پاکستان کوتیل فراہمی متاثرنہیں ہوئی ۔ذرائع پٹرولیم ڈویژن کے مطابق پاکستان میں پٹرولیم مصنوعات کی فراہمی معمول کے مطابق ہے۔ذرائع کے مطابق سعودی عرب کی طرف سے ریفائنری حملوں کے بعد پاکستان کوتیل فراہمی متاثر ہونیکاکوئی عندیہ نہیں دیاگیا۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق سعودی عرب حکومت کے بروقت اقدامات سے تیل کی سپلائی متاثر نہیں ہوئی ۔ذرائع کے مطابق پاکستان نے سعودی عرب سے پٹرولیم سپلائی متاثر ہونے کے خدشے کے پیش نظر متحدہ عرب امارات سے اضافی تیل خریدنے کی بات کرلی تھی۔ذرائع کے مطابق پاکستان تاخیری ادائیگیوں کے تحت ماہانہ ساڑھی27کروڑ ڈالر کا خام تیل درآمد کر رہا ہے،پاکستان میں پٹرولیم مصنوعات کی قلت کا کوئی خدشہ نہیں۔