پیپلز پاٹی کے سینئر رہنمائوں کو خورشید شاہ سے ملاقات سے روک دیا گیا

جمعرات 19 ستمبر 2019 22:10

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 ستمبر2019ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما خورشید شاہ کی طبیعت خراب ہو گئی ،پولی کلینک ہسپتال منتقل کر دیا گیا ۔ ذرائع کے مطابق نیب کی ٹیم خورشید شاہ کو لے کر پولی کلینک ہسپتال پہنچ گئی ، ذرائع کے مطابق خورشید شاہ کا بلڈپریشر ،شوگر لیول معمول سے زیادہ ہے، خورشید شاہ کو معدے کی تکلیف میں بھی مبتلا ہیں۔

(جاری ہے)

ہسپتال ذرائع کے مطابق خورشید شاہ کو پولی کلینک ہسپتال داخل کر لیا گیا ،پیپلز پاٹی کے سینئر رہنمائوں کو ملاقات سے روک دیا گیا ۔ ذرائع کے مطابق خورشید شاہ گذشتہ روز سے نیب کی حراست میں ہیں،خورشید شاہ کے دل کی دھڑکن تھوڑی تیز ہے۔ذرائع کے مطابق سابق اپوزیشن لیڈر کو سانس اور معدے کا بھی مسئلہ ہے ذرائع کے مطابق خورشید شاہ کو مزید ٹیسٹ کرنے کیلئے ہسپتال میں داخل کیا گیا\