پاک چین دوستی لازوال ہے اور آج پوری دنیا اس کی مثال دیتی ہے،مشتاق غنی

ہم تمام سرمایہ کاروں کو خیبر پختونخوا میں خوش آمدید کہتے ہیں اور حکومت کی طرف سے انہیں ہر طرح کا تعاون فراہم کیا جائے گا،سپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی

جمعرات 19 ستمبر 2019 22:10

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 ستمبر2019ء) سپیکر خیبر پختون خوا اسمبلی مشتاق احمد غنی نے کہا ہے کہ پاک چین دوستی لازوال ہے اور آج پوری دنیا اس کی مثال دیتی ہے ان کا کہنا تھا کہ سی پیک منصوبے نے اس تعلق کو مزید تقویت دی ہے۔ ان خیالات کا اظہار اسپیکر مشتاق احمد غنی نے خیبرپختونخوا اسمبلی سیکرٹریٹ پشاور میں چینی سفیر سے ملاقات کے دوران کیا۔

ملاقات میں معاون وزیر اعلیٰ خیبر پختون خوا کے معاون خصوصی برائے بین الاقوامی سرمایہ کاری بھی موجود تھی مشتاق احمد غنی نے چینی سفیر سے سی پیک کے تحت چلنے والے منصوبوں کے حوالے سے تفصیلی گفتگو کی اور چینی سرمایہ کاروں کو صوبائی حکومت کی مکمل معاونت کی یقین دہانی کرواتے ہوئے کہا کہ ہم تمام سرمایہ کاروں کو خیبر پختونخوا میں خوش آمدید کہتے ہیں اور حکومت کی طرف سے انہیں ہر طرح کا تعاون فراہم کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

انہوں نے خیبرپختونخوا میں سیاحت، پانی و بجلی، دیہی ترقی اور صنعتیں لگانے کے حوالے سے بھی بات کی۔اس موقع پر مشتاق احمد غنی نے ایبٹ آباد موٹر وے انٹر چینج کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ایبٹ آباد سے گزرتے ہوئے موٹر وے کی ایک انٹرچینج ایبٹ آباد شہر سے نکالی جائے اسکے علاوہ سپیکر نے ہزارہ کے صحافیوں کو چین کا دورہ کروانے سے بھی پر اتفاق کیا. ملاقات کے اختتام پر سپیکر اسمبلی کی طرف سے چینی سفیر کو تحفے میں شیلڈ پیش کی گئی.